اڈانی ٹوٹل گیس نے CNG-PNG کی قیمتوں میں کی بڑی کمی، رات12بجے سے نئی قیمتیں ہوئی لاگو

اڈانی ٹوٹل گیس نے CNG-PNG کی قیمتوں میں کی بڑی کمی، رات12بجے سے نئی قیمتیں ہوئی لاگو

اڈانی ٹوٹل گیس نے CNG-PNG کی قیمتوں میں کی بڑی کمی، رات12بجے سے نئی قیمتیں ہوئی لاگو

اے ٹی جی ایل نے حکومت ہند کے نئے گیس کی قیمتوں کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے گھریلو پی این جی اور سی این جی صارفین کو فوائد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹیڈ (اے ٹی جی ایل) نے عوام کو راحت دی ہے۔ کمپنی نے سی این جی کی قیمت میں 8.13 روپے فی کلوگرام اور پی این جی کی قیمت میں 5.06 روپے فی گھن سینٹی میٹر تک کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ سی این جی-پی این جی کی کمی کی گئی نئی قیمتیں 8 اپریل کی رات 12 بجے سے لاگو ہوگئی ہیں۔

    اڈانی ٹوٹل گیس کی سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان مرکزی حکومت کے گھریلو قدرتی گیس کی قیمت طئے کرنے کے لیے نئے فارمولے کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ نئی قیمتوں کے نظام سے سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔ جس کے باعث سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ نئے فارمولے کے مطابق اب سی این جی-پی این جی کی قیمتیں ہر ماہ مقرر کی جائیں گی۔ اب تک سی این جی پی این جی کی قیمتیں ہر چھ ماہ بعد طے کی جاتی تھی۔

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آخری صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کے مطابق، اے ٹی جی ایل نے حکومت ہند کے نئے گیس کی قیمتوں کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے گھریلو پی این جی اور سی این جی صارفین کو فوائد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح سی این جی صارفین کو پٹرول کی قیمتوں کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ کی بچت ہوگی اور گھریلو پی این جی صارفین کو ایل پی جی کی قیمتوں کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد کی بچت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    وزارت خزانہ نے بنائی کمیٹی ، سرکاری ملازمین کے لیے پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے دے گا تجویز

    یہ بھی پڑھیں:

    مرکز نے سی بی آئی کو آکس فیم کی جانچ کرنے کی دی ہدایت، کہا-جانیے کیا ہے معاملہ؟

    دوسری جانب، گیل انڈیا کی ایک ذیلی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل)، نے بھی اپنے لائسنس یافتہ علاقے میں سی این جی کی خوردہ قیمت میں 8 روپے فی کلوگرام اور پی این جی قیمت میں کی 5 روپے فی ایس سی ایم کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: