உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس ریٹیل میں 5,512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کرے گی ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی

    اے ڈی آئی اے کا ریلائنس ریٹیل میں 5,512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی ( اے ڈی آئی اے ) ریلائنس ریٹیل میں 1.2 فیصد شیئر کیلئے 5,512.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس بات کی جانکاری ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں دی ہے ۔

    • Share this:
      ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی (ADIA) ، ریلائنس انڈسٹریز کی ریٹیل کمپنی میں 5,512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ ابو ظہبی کا یہ ساورین فنڈ ریلائنس ریٹیل کی 1.2 فیصدی حصہ داری خریدے گا ۔ اس سرمایہ کاری کے حساب سے ریلائنس ریٹیل کی ویلیو 4.285 لاکھ کروڑ روپے ہوگی ۔

      اس تازہ سرمایہ کاری کے ساتھ ہی ریلائنس ریٹیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے 37,710 کروڑ روپے حاصل کرلئے ہیں ۔ ابھی تک ریلائنس ریٹیل میں جن کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے ، ان میں سلور لیک ، کے کے آر ، جنرل اٹلانٹک ، مبادلہ ، جی آئی سی ، ٹی پی جی اور اے ڈی آئی اے شامل ہیں ۔

      اس ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہم اے ڈی آئی اے کی تازہ سرمایہ کاری سے کافی پرجوش ہیں ۔ امید ہے کہ ہمیں ان کے 40 سال پرانے مضبوط ٹریک ریکارڈ کا فائدہ ہوگا ۔

      اے ڈی آئی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ( پرائیویٹ ایکیوٹیز ڈیپارٹمنٹ ) نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہماری اس حکمت عملی کا حصہ ہے ، جس کے تحت ہم ایشیا میں مارکیٹ لیڈنگ بزنس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: