ہوم » نیوز » معیشت

اے ڈی آئی اے جیو پلیٹ فارمس میں کرے گی سرمایہ کاری ، پڑھئے ڈیل کی کچھ اہم باتیں

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) کو ایک اور سرمایہ کار مل گیا ہے ۔

  • Share this:
اے ڈی آئی اے جیو پلیٹ فارمس میں کرے گی سرمایہ کاری ، پڑھئے ڈیل کی کچھ اہم باتیں
اے ڈی آئی اے جیو پلیٹ فارمس میں کرے گی سرمایہ کاری ، پڑھئے ڈیل کی کچھ اہم باتیں

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) کو ایک اور سرمایہ کار مل گیا ہے ۔ فیس بک اور دیگر سرکردہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے بعد اب ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی ( اے ڈی آئی اے ) نے بھی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیو پلیٹ فارمس میں اے ڈی آئی اے 1.16 فیصد کی حصہ داری کیلئے 5,683.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ گزشتہ سات ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ آٹھویں سرمایہ کاری ہے ۔


اے ڈی آئی اے اور جیوپلیٹ فارمس کی ڈیل کی کچھ اہم باتیں :۔


سات ہفتوں کے دوران جیو پلیٹ فارمس میں یہ آٹھویں سرمایہ کاری ہے ۔


1.16 فیصد اسٹاک کیلئے جیو پلیٹ فارمس میں 5,683.50 کروڑ روپے کی یہ سرمایہ کاری ہے ۔

اس سرمایہ کاری کے ساتھ جیو پلیٹ فارمس نے اب تک سرمایہ کاری سے 97,885.65 کروڑ روپے سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اکٹھا کرلئے ہیں ۔

سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں میں فیس بک ، سلور لیک پارٹنرس ، ویستا اکیویٹی پارٹنرس ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، مبادالہ اور اے ڈی آئی اے شامل ہیں ۔

یہ سرمایہ کاری جیو کی تکنیکی صلاحیتوں اور شاندار بزنس ماڈل کی مضبوط توثیق ہے ۔



اب تک 97,886 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

گزشتہ 47 دوں میں آٹھ سرمایہ کاریوں کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمس میں 21.06 فیصد اکیویٹی کیلئے 97,885.65  کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس سے شروع ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سلور لیک ، ویسٹا اکیوٹی ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، مبادلہ اور سلور لیک نے سرمایہ کاری کی تھی ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔




First published: Jun 08, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading