உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol-Diesel prices: پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی پر وزیر اعظم مودی نے کہا: ہمارے لئے عوام ہمیشہ پہلے، فیصلے سے ملے گی راحت

    Petrol-Diesel prices: پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی پر وزیر اعظم مودی نے کہا: ہمارے لئے عوام ہمیشہ پہلے، فیصلے سے ملے گی راحت ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Petrol-Diesel prices: پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی پر وزیر اعظم مودی نے کہا: ہمارے لئے عوام ہمیشہ پہلے، فیصلے سے ملے گی راحت ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    PM Modi on Petrol-Diesel prices: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی حکومت کے لیے عوام ہمیشہ سب سے پہلے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بڑھتی مہنگائی کے درمیان مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے اور 7 روپے کی کمی کرکے عوام کو بڑی راحت دی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی حکومت کے لیے عوام ہمیشہ سب سے پہلے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مودی سرکار نے ایکسائز ڈیوٹی گھٹائی، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے ہوگا سستا


      مرکزی وزیر خزانہ کے اس اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا: "آج کے فیصلے خاص طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے متعلقہ مختلف شعبوں پر مثبت اثر پڑے گا اور ہمارے شہریوں کو راحت ملے گی اور ایزآف لیونگ آسان ہوگی ۔



      مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے فی لیٹر اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد پٹرول 9.5 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا اور ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم ہو جائے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: LPG سلینڈر پر ملے گی 200 روپے کی سبسڈی، ان 9 کروڑ مستفیدین کو ملے گا فائدہ


      دریں اثنا گیس سلنڈر کے لیے سبسڈی پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اجولا اسکیم نے کروڑوں ہندوستانیوں، خاص طور پر خواتین کی مدد کی ہے۔ سبسڈی کے فیصلے سے گھر کے بجٹ میں کافی آسانی ہوگی۔

      وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس سال اجولا اسکیم سے مستفید ہونے والے 9 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فی گیس سلنڈر (12 سلنڈر تک) 200 روپے کی سبسڈی دے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: