ہوم » نیوز » معیشت

پٹرول کے بعد اب ڈیزل کی قیمت نے بھی چھوا آسمان، اس شہر میں 100 روپئے سے تجاوز ہوئے Diesel کے دام

Petrol-Diesel Price Hike: مسلسل بڑھتی تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پٹرول کی قیمتیں سو روپئے سے زیادہ ہو گئی ہیں تو وہیں اب ڈیزل نے بھی آج سنچری مار دی۔

  • Share this:
پٹرول کے بعد اب ڈیزل کی قیمت نے بھی چھوا آسمان، اس شہر میں 100 روپئے سے تجاوز ہوئے Diesel کے دام
پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

ملک بھرر میں پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) نے عام آدمی کی پریشانی کو بڑھا دیا ہے۔ مسلسل بڑھتی تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پٹرول کی قیمتیں سو روپئے سے زیادہ ہو گئی ہیں تو وہیں اب ڈیزل نے بھی آج سنچری مار دی۔ راجستھان کے سری گنگا نگر Shri Ganga Nagar) میں آد ڈیزل کی قیمت سو روپئے سے تجاوز کر گئی۔ یہاں 100.05 روپئے فی لیٹر کے حساب سے ڈیزل فروخت ہو رہا ہے۔ یہ اہم ریکارڈ ہے جب ڈیزل کے بڑھتے دام نے سو روپئے فی لیٹر کو پار کیا ہے۔


راجستھان Rajasthan کے سری گنگا نگر Shri Ganga Nagar) میں جہاں پٹرول آج 107.22 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ، وہیں ڈیزل 100.05 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پٹرول جون کے 12 دن میں 1.63 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1.60 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ راجستھان کے علاوہ ، لوگ ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے ، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے لوگوں کو دوگنا نقصان پہنچا ہے۔


قابل غور ہے کہ اس وقت پٹرول ڈیزل کے دام میں جم کر اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف جون ماہ کے 12 دنوں کی بات کی جائے تو اتنے میں ہی پٹرول تقریبا دو روپئے مہنگا ہو گیا۔ اس بڑھوتری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پٹرول 105 روپئے کے پار پہنچ گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا،جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔


جانیں اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں
>> دہلی۔ 96.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر ہے۔
>> ممبئی ۔10.30 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 94.39 روپے فی لیٹر ہے۔
>> کولکتہ۔ 96.06 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر ہے۔
>> چنئی - فی لیٹر 97.43 روپے ، ڈیزل 91.64 روپے فی لیٹر ہے۔
>> بنگلورو - فی لیٹر 99.33 روپے ، ڈیزل 92.21 روپے فی لیٹر ہے۔
>> نوئیڈا۔ 93.46 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 87.46 روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں 100 کے پار
>> جے پور - فی لیٹر 102.73 روپے ، ڈیزل 95.92 روپے فی لیٹر ہے۔
>> بھوپال ۔104.29 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 95.60 روپے فی لیٹر ہے۔
>> سرینگا نگر - 107.22 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 100.05 روپے فی لیٹر ہے۔
>> ریوا - 106.51 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 97.65 روپے فی لیٹر ہے۔

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 12, 2021 11:39 AM IST