உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر میں 40 فیصدی حصہ داری خریدے گی ریلائنس نیو اینرجی سولر

    اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر میں 40 فیصدی حصہ داری خریدے گی ریلائنس نیو اینرجی سولر (REUTERS/Vivek Prakash/File Photo)

    اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر میں 40 فیصدی حصہ داری خریدے گی ریلائنس نیو اینرجی سولر (REUTERS/Vivek Prakash/File Photo)

    ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ یعنی آر این ای ایس ایل (Reliance New Energy Solar Ltd) نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر (Sterling & Wilson Solar) یعنی ایس ڈبلیو ایس ایل میں 40 فیصد حصہ داری حاصل کرے گی ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی پوری ملکیت والی ذیلی کمپنی ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ یعنی آر این ای ایس ایل  (Reliance New Energy Solar Ltd) نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر  (Sterling & Wilson Solar) یعنی ایس ڈبلیو ایس ایل میں 40 فیصد حصہ داری حاصل کرے گی ۔ یہ ڈیل آر این ای ایس ایل ، شاج پورجی پالونجی اینڈ کمپنی ، خورشید دارو والا اور ایس ڈبلیو ایس ایل کے درمیان ہے ۔

      یہ ڈیل ریلائنس گروپ کیلئے سال 2030 تک سولر اینرجی کے 100 گیگا واٹ پروڈکشن کے ہدف کو پانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی اور کمپنی رینوایبل انڈسٹری میں ایک گلوبل پلیئر بن سکے گی ۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائمری انویسٹمنٹ ، سکینڈری پرچیز اور اوپن آفر کے میل جول سے اسٹرلنگ اینڈ ولسن سولر میں 40 فیصدی حصہ داری کو تحویل میں لے گی ۔

      ڈیل کے پہلے مرحلہ میں آر این ای ایس ایل کو 375 روپے فی شیئر کی شرح سے 2.93 کروڑ ایکویٹی شیئروں کا ترجیحی الاٹمنٹ ملے گا ۔ اس کے بعد ریلائنس نیواینرجی سولر 375 روپے فی شیئر کے شرح سے 1.84 کروڑ ایکویٹی شیئر یا 9.7  فیصدی حصہ داری کا ترجیحی بنیاد پر اکیوزیشن کرے گی ۔ تیسرے مرحلہ کے تحت سیبی کے اکیوزیشن رولس کے مطابق 4.91 کروڑ ایکویٹی شیئروں کے اکیوزیشن کیلئے عوامی پیش کش کی جائے گی ، جو 25.9  فیصد حصہ داری کے برابر ہوگا ۔

      آر آئی ایل کیلئے ایک ہی دن میں یہ دوسری سولر ڈیل ہے ۔ اس سے پہلے اتوار کو ہی ریلائنس نیو اینرجی سولر لمیٹڈ نے  77.1 کروڑ ڈالر میں آر ای سی سولر کو خریدا ہے ۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ آر این ای ایس ایل نے چائنا نیشنل بلیواسٹار ( گروپ ) لمیٹڈ سے 77.1 کروڑ کی انٹرپرائز ویلیو پر آر ای سی سولر ہولڈنگس اے ایس کے 100 فیصد شیئروں کو خریدا ہے ۔

      بتادیں کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے 44 ویں اے جی ایم میں نیو اینرجی کو لے کر کئی اہم باتیں کہی تھیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی اپنے environment-friendly initiatives کے تحت چار گیگا فیکٹری لگائے گی ۔ اس کے علاوہ 2021 میں کمپنی NEW ENERGY BIZ لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے ، جس میں آر آئی ایل کی لیڈرشپ ہوگی ۔ اس اسکیم کے تحت کمپنی دھیروبھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس کا بھی قیام کرے گی ، جس کے تحت چار فیکٹریاں لگائی جائیں گی ۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: