خوش خبری! یکم مئی سے ٹکٹ کینسل کرانے پر ائیر انڈیا نہیں لے گا کوئی چارج

ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1 مئی سے ٹکٹ کینسل کرانے پر وہ کوئی چارج نہیں لے گا

Apr 27, 2019 11:27 AM IST | Updated on: Apr 27, 2019 11:27 AM IST
خوش خبری! یکم مئی سے ٹکٹ کینسل کرانے پر ائیر انڈیا نہیں لے گا کوئی چارج

ائیر انڈیا: فائل فوٹو

ایئر انڈیا نے اپنے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1 مئی سے ٹکٹ کینسل کرانے پر وہ کوئی چارج نہیں لے گا۔ ایئر انڈیا نے ٹکٹ کی بکنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر اسے رد کرنے یا اس میں تبدیلی کرنے پر 1 مئی سے کوئی چارج نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 1 مئی سے نافذ ہوگا۔ اس کی اطلاع ائیر لائن کے ایک دستاویز سے ملی ہے۔

تاہم، مسافر اس سہولت سے فائدہ تبھی اٹھا پائیں گے جب ان کے ذریعہ بک کیا گیا ٹکٹ کم از کم سات دن بعد کے لئے ہو۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ڈی جی سی اے نے 27 فروری کو ’پیسنجر چارٹر‘ جاری کیا۔ اس میں یہ بھی شامل ہے جو 1 مئی سے لاگو ہوگا۔

Loading...

Loading...