ہوم » نیوز » معیشت

اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں اضافہ،1جون سے عمل آوری،مرکزی وزارت شہری ہوابازی کافیصلہ

مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے فضائی کرایوں میں اضافہ کے سلسلہ میں جاری کئے گئے احکامات کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ احکامات کے مطابق اندرون 40 منٹ کے فضائی سفر کے لئے کرایہ جو فی الحال 2300 روپئے تھا۔ اب300روپئے کے اضافے کے ساتھ 2600روپئے ہوجائیگا۔

  • Siasat
  • Last Updated: May 31, 2021 08:42 AM IST
  • Share this:
اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں اضافہ،1جون سے عمل آوری،مرکزی وزارت شہری ہوابازی کافیصلہ
اندرون ملک پروازوں میں 300 روپئے تا 1000 روپئے کا اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد: ملک بھر میں اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں 1جون سے 13سے16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد اندرون ملک پروازوں میں 300 روپئے تا 1000 روپئے کا اضافہ ہوگا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پروازوں پر عائد کی گئی پابندی کے خاتمہ کے بعد پروازیں بحال کی جانے لگی تھیں اور بیشتر شہروں سے فضائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا لیکن ماہ مارچ کے دوران اچانک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے ساتھ ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافرین کی تعداد میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد ہی فضائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا


۔90سے120 منٹ کی پرواز کیلئے 4700 روپئے کی وصولی کی گنجائش فراہم کی گئی
۔90سے120 منٹ کی پرواز کیلئے 4700 روپئے کی وصولی کی گنجائش فراہم کی گئی


مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے فضائی کرایوں میں اضافہ کے سلسلہ میں جاری کئے گئے احکامات کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ احکامات کے مطابق اندرون 40 منٹ کے فضائی سفر کے لئے کرایہ جو فی الحال 2300 روپئے تھا اس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2600 روپئے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ 60سے90 منٹ کی پرواز کیلئے 4000 روپئے تک کرایہ وصول کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔90سے120 منٹ کی پرواز کیلئے 4700 روپئے کی وصولی کی گنجائش فراہم کی گئی ہے اور اسی طرح 150سے180 منٹ کی پرواز کیلئے 6100 روپئے وصول کرنے کی گنجائش ہوگی۔


اسی طرح 180سے210 منٹ کی پرواز کیلئے 7400 روپئے تک کی وصولی کی گنجائش کے نئے احکامات میں جاری کی گئی ہیں اور ان شرحوں کا اطلاق یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ائیر لائنس عہدیداروں کا کہناہے کہ مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کے ان احکامات کا مسافرین پر کیا اثر ہوا ہے اس کا اندازہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے قابو میں آنے کے علاوہ تمام سرگرمیوں کے بحال ہونے کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 31, 2021 08:22 AM IST