دسہرا (dussehra) اور دیوالی ( diwali 2020) کے پیش نظر نجی شعبے کی بجٹ ایئر لائن کمپنی ایئر ایشیا انڈیا (Budget carrier AirAsia India) نے 6 نئے گھریلو ہوائی راستوں پر بدھ سے پروازیں (flights on six new routes) شروع کی ہیں۔ اس میں چنئی سے احمد آباد (Chennai with Ahmedabad) اور گوا (Goa)۔ ممبئی سے وشاکھا پٹنم ، گوا (Mumbai and Visakhapatnam, Mumbai with Goa) اور جے پور سے کولکاتہ ( Jaipur with Kolkata) کی پروازیں شامل ہیں۔ ان تمام راستوں پر فلائٹ ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔
کمپنی نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ کمپنی نے تہوار کے سیزن ( festive season) میں مانگ بڑھنے کے پیش نظر ملک میں ہوائی رابطے بڑھانے کی اپنی کوششوں کے تحت یہ کیا ہے۔ ہوائی ٹریفک کی صنعت کے دھیرے ۔ دھیرے پٹری پر لوٹنے کے ساتھ کمپنی بھی مستحکم رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔
ایئر ایشیا انڈیا کے چیف کمرشیل آفیسر انکر گرگ (AirAsia India Chief Commercial Officer Ankur Garg ) نے کہا، تہواروں کے موسم کے دوران مسافروں کی آمد و رفت میں سہولیت کو فلائٹ ٹکٹوں (Flight Ticket) کی ڈیمانڈ بڑھنے کی امید میں ہم نے ان چھ نئے روٹس پر طیارہ خدمات شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم پورے ہندستان میں اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اسی پہر میں ہم نے نئے روٹس پر ایئر لائنس سرسز شروع کی ہیں۔
ایئر ایشیا انڈیا (AirAsia India) کے چیف کمرشیل آفیسر انکر گرگ نے کہا، دنیا بھر میں موجودہ حالات کے باوجود ایئر ایشیا انڈیا ایئر ایشیا انڈیا (AirAsia India) محفوظ سفر (Safe Travel) پر زور دیتے ہوئے گھریلو کنکٹوٹی کو بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اس سے کمپنی کے ساتھ ساتھ ہندستان کی معاشی گروتھ کو بھی سہارا مل سکے گا۔ انہوں نے کہا، کمپنی مسافروں (Travelers) کو فلیکسیبل (Flexible) کرائے کی پیشکش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر کسی اضافی چارچ (Extra charge) کے مسافرو کو کتنی بھی مرتبہ اپنے سفر کی تاریخ بدلنے کی فلیکسیبلیٹی (flexibility) دے رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔