نوکری کی گارنٹی مانگنے پر اس ایئر لائن نے 103 ہندستانی ایئر ہوسٹس کو نوکری سے نکالا
جرمنی طیارہ سروس لفتھانسا (Lufthansa) نے ہندستان میں رکھے گئے 103 ایئر ہوسٹس (Flight Attendants) کو نوکری کی گارنٹی مانگنے پرنوکری سے نکال دیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 17, 2021 12:49 PM IST

جرمنی طیارہ سروس لفتھانسا (Lufthansa) نے ہندستان میں رکھے گئے 103 ایئر ہوسٹس (Flight Attendants) کو نوکری کی گارنٹی مانگنے پرنوکری سے نکال دیا ہے۔
جرمنی طیارہ سروس لفتھانسا (Lufthansa) نے ہندستان میں رکھے گئے 103 ایئر ہوسٹس (Flight Attendants) کو نوکری کی گارنٹی مانگنے پرنوکری سے نکال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے انہیں دو سال تک بغیر تنخواہ کے چھٹی (Leave Without Pay) پر کا متبادل دیا تھا۔
کمپنی ایئر ہوسٹس کی سروس میں توسیع نہیں کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملازم ایئر لائن کے ساتھ ایک طے شدہ معاہدہ پر کام کر رہے تھے اور ان میں سے کچھ 15 سال سے زیادہ عرصے سے اس کمپنی کے ساتھ تھے۔ لفتھانسا (Lufthansa) کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کے شدید مالی اثرات کی وجہ سے ایئر لائن کی تنظیم نو (Reorganization) کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ کمپنی دہلی میں قائم ان ایئر ہوسٹس کی سروس میں توسیع نہیں کرسکتی ہے جو مقررہ مدت کے معاہدے پر ہیں۔
حالانکہ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ملازمین کو کام سے نکالا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کئی سارے ملازمین کی خدمات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے کیونکہ کمپنی ان کے ساتھ الگ۔ا؛گ سمجھوت کر پانے میں کامیاب رہی ہے۔
طیاروں کی تعداد میں کٹوتی۔۔۔