உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ائیرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر، ان آٹھ شہروں میں لائیو ہوا فائیوجی پلس، ایسے کرے گا کام

    ائیرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر، ان آٹھ شہروں میں لائیو ہوا فائیوجی پلس، ایسے کرے گا کام

    ائیرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر، ان آٹھ شہروں میں لائیو ہوا فائیوجی پلس، ایسے کرے گا کام

    Airtel 5G Plus : ایئرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر ہے ۔ خاص کر ان کیلئے جو فائیوجی فون کا استعمال کرتے ہیں ۔ دراصل ایئرٹیل نے دہلی ، ممبئی ، چنئی ، بنگلورو، حیدرآباد ، سلی گوڑی، ناگپور اور وارانسی میں اپنے فائیوجی پلس کو لائیو کردیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Hyderabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ایئرٹیل صارفین کیلئے بڑی خبر ہے ۔ خاص کر ان کیلئے جو فائیوجی فون کا استعمال کرتے ہیں ۔ دراصل ایئرٹیل نے دہلی ، ممبئی ، چنئی ، بنگلورو، حیدرآباد ، سلی گوڑی، ناگپور اور وارانسی میں اپنے فائیوجی پلس کو لائیو کردیا ہے ۔ اب ان شہروں میں رہنے والے ایئرٹیل کے صارفین پوری اسپیڈ والے انٹرنیٹ کا مزہ لے سکتے ہیں ۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس کی اسپیڈ آج کے مقابلہ میں 20 سے 30 گنا زیادہ ہوگی اور اس کے ساتھ ہی صارفین کو شاندار کالنگ کا بھی تجربہ ملے گا ۔

      کیسے کرے گا کام

      اگر آپ کے پاس ائیرٹیل کا سم کارڈ ہے اور آپ فائیوجی فون کا استعمال کررہے ہیں تو آپ اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو اپنے فون کے نیٹ ورک سیٹنگ میں جاکر فائیوجی پر سوئچ کرنا ہوگا ۔ حالانکہ کئی فائیو جی فونز میں یہ سہولیت آٹومیٹک ایکٹیو ہوجا رہی ہے ۔ اگر آپ ان سب کے بعد بھی اس سہولت کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں تو فورا ائیرٹیل کے کسٹمر کیئر کو فون کریں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ


       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی


      اس موقع پر بھارتی ایئرٹیل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او گوپال وتل نے کہا کہ ائیرٹیل گزشتہ 27 سالوں سے ہندوستان کے ٹیلی کام انقلاب میں سب سے آگے رہا ہے ۔ آج ہم اپنے سفر میں ایک اور قدم آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے صارفین کو سب سے اچھا تجربہ فراہم کرنے کیلئے بہترین نیٹ ورک کی تعمیر کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئرٹیل فائیوجی پلس آنے والے سالوں میں لوگوں کے بات کرنے ، رہنے، کام کرنے، جڑنے اور کھیلنے کے طریقہ کو پھر سے متعارف کرنے کیئے پوری طرح تیار ہے ۔

      بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں یکم اکتوبر کو فائیو جی سروس کی شروعات کی تھی ۔ یہ پروگرام دہلی کے پرگتی میدان میں ہوا تھا ۔ آئی ایم سی پروگرام میں آفیشیل طور پر فائیو جی سروس کی شروعات ہوئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: