உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Reliance Jio کے ڈائریکٹر عہدہ سے ہٹے مکیش امبانی، آکاش امبانی بنے نئے چیئرمین

    ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیو انفوکام کے ڈٓائریکٹر عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ جیو انفوکام ، مین کمپنی جیو پلیٹ فارمس کی سبسڈیری کمپنی ہے ۔ ان کے بیٹے آکاش امبانی جیو انفوکام کے نئے چیئرمین بنائے گئے ہیں ۔ کمپنی کے بورڈ نے آکاش کی تقرری کو منظوری دیدی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیو انفوکام کے ڈٓائریکٹر عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ جیو انفوکام ، مین کمپنی جیو پلیٹ فارمس کی سبسڈیری کمپنی ہے ۔ ان کے بیٹے آکاش امبانی جیو انفوکام کے نئے چیئرمین بنائے گئے ہیں ۔ کمپنی کے بورڈ نے آکاش کی تقرری کو منظوری دیدی ہے ۔

      27 جون کو ہوئی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں ان کے نام پر مہر لگی ۔ اس سے پہلے آکاش امبانی بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدہ پر کام کررہے تھے۔ منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی طرف سے کی گئی فائلنگ میں یہ بات سامنے آئی ۔

      یہ بھی پڑھئے: لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر Jio کی 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی شروع

      براون یونیورسٹی سے اقتصادیات میں گریجویٹ آکاش امبانی سے پہلے ان کے والد مکیش امبانی کمپنی کے چیئرمین کے ناطے کام دیکھ رہے تھے ۔ اس تقرری کو نئی نسل کو قیادت سونپنے کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ مکیش امبانی جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کے چیئرمین بنے رہیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے:

       JIO ۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کو موبیلیٹی سروس

      جیو کے فورجی ایکوسسٹم کو کھڑا کرنے کا کریڈٹ کافی حد تک آکاش امبانی کو جاتا ہے ۔ 2020 میں دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں نے جیو میں سرمایہ کاری کی تھی ۔ عالمی سرمایہ کاری کو ہندوستان لانے میں بھی آکاش نے کافی محنت کی تھی ۔

      ایک اور بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ نے پنکج پوار کو اگلے پانچ سالوں کیلئے کمپنی کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رامندر سنگھ گجرال اور کے وی چودھری اب آزادانہ ڈائریکٹروں کے طور پر کام دیکھیں گے ۔ ان کی تقرری بھی پانچ سالوں کیلئے موثر ہوگی ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: