உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی کی بیٹی ایشا اور بیٹے آکاش اور اننت بھی کریں گے RIL کی قیادت، نئی ترقی کی سمت سفر!

    اعلی معیار کی مصنوعات سستی قیمتوں پر فروخت کی جائے گی۔

    اعلی معیار کی مصنوعات سستی قیمتوں پر فروخت کی جائے گی۔

    امبانی نے کہا کہ ان کی بیٹی ایشا (Isha) اور بیٹے آکاش (Akash) اور اننت (Anant) پہلے ہی گروپ کے کاروبار میں قیادت کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آکاش اور ایشا نے بالترتیب جیو اور ریٹیل میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ وہ اپنے آغاز سے ہی ہمارے صارفین کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad | Karnataka | Lucknow
    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کمپنی کی 45 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ریلائنس بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہے، ایسے میں نئی اور پرجوش قیادت کی بھی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہیں۔ ہمارے اگلی نسل کے لیڈر پورے اعتماد کے ساتھ کاروبار کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔

      امبانی نے کہا کہ ان کی بیٹی ایشا (Isha) اور بیٹے آکاش (Akash) اور اننت (Anant) پہلے ہی گروپ کے کاروبار میں قیادت کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آکاش اور ایشا نے بالترتیب جیو اور ریٹیل میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ وہ اپنے آغاز سے ہی ہمارے صارفین کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف رہے ہیں۔ اننت نے بھی ہمارے نیو انرجی بزنس میں بڑے جوش کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔ درحقیقت وہ اپنا زیادہ تر وقت جام نگر میں گزار رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں اور پہلے کی طرح نئی اور کارگرد قیادت فراہم کرتے رہیں گے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ یہ تینوں ہمارے بانی دھیرو بھائی امبانی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہیں ریلائنس کے نوجوان لیڈر قرار دیتے ہوئے مکیش امبانی نے ان کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ لیڈروں اور پیشہ ور افراد کی ایک نوجوان ٹیم کا حصہ ہیں جو پہلے ہی ریلائنس میں بہترین طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان سب کی روزانہ کی بنیاد پر آر آئی ایل کے سینئر لیڈران بشمول چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوگی اور آپسی مشورہ سے فیصلے لیے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      RIL AGM 2022: ایشا امبانی نے کی WhatsApp-JioMart پارٹنرشپ کا کیا اعلان
      یہ بھی پڑھیں:Reliance 45th AGM: ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا- ریلائنس نے دی سب سے زیادہ نوکریاں



      مکیشن امبانی نے کہا کہ ہمارے تمام اگلی نسل کے رہنما پرعزم، توجہ مرکوز، تازہ خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ وہ بڑا سوچتے ہیں اور وہ تیزی سے سوچتے ہیں۔ ان میں خواب دیکھنے کی ہمت ہے اور ساتھ ہی ان کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت بھی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: