உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خطرے میں آپ کا پیسہ ! ، اے ٹی ایم جاری کرنے والی کمپنی نے دی وارننگ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    گلوبل کارڈ پیمنٹ کمپنی ماسٹرکارڈ نے آر بی آئی سے کہا ہے کہ وہ ایک مقررہ تاریخ سے گلوبل سروروں سے ہندوستانی کارڈ ہولڈروں کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا شروع کردے گی ، لیکن ایک وقت کے بعد اس سے کارڈ کی سیکورٹی میں کمی آئے گی ۔

    • Share this:
      اگر آپ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ گلوبل کارڈ پیمنٹ کمپنی ماسٹرکارڈ نے آر بی آئی سے کہا ہے کہ وہ ایک مقررہ تاریخ سے گلوبل سروروں سے ہندوستانی کارڈ ہولڈروں کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا شروع کردے گی ، لیکن ایک وقت کے بعد اس سے کارڈ کی سیکورٹی میں کمی آئے گی ۔
      ماسٹر کارڈ کے انڈیا اینڈ ڈویزن پریسیڈنٹ ( ساوتھ ایشیا ) پوروش سنگھ نے نیوزی ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ کمپنی 200 سے زیادہ ممالک میں بزنس کررہی ہے ، لیکن ہندوستان کے علاوہ کسی اور ملک نے گلوبل سرور سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے نہیں کہا ہے ۔
      آر بی آئی نے 16 اکتوبر سے کارڈ پیمنٹ کیلئے نئے قوانین نافذ کئے تھے ۔ اس کےمطابق کمپنیوں کو ہندوستانی صارفین کے ٹرانزکشن سے وابستہ سبھی ڈیٹا ملک میں ہی اسٹور کرنے پڑیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ غیرملکی سروروں میں اسٹور پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا پڑے گا ۔
      ماسٹر کارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے 6 اکتوبر سے ہی ہندوستانی لین دین کا ڈیٹا پونے میں واقع ٹیکنالوجی سینٹر میں جمع کرنا شروع کردیا تھا ۔ کمپنی نے بیرون ممالک میں موجود پرانا ڈیٹا ایک مقررہ تاریخ سے ڈیلیٹ کرنے کی تجویز بھی آر بی آئی کو دی ہے ، جس پر ریزرو بینک کا جواب ملنا باقی ہے۔ لیکن ماسٹر کارڈ کو اندیشہ ہے کہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے ٹرانزکشن سے وابستہ تنازعات ہوسکتے ہیں ۔
      First published: