உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ضروری خبر! 31 دسمبر سے پہلے نمٹالیں یہ کام ورنہ 1 جنوری کے بعد دینا ہوگا جرمانہ

    اگر آپ بھی انکم ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ قریب ہے۔ 31 دسمبر تک اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں ورنہ آپ کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    اگر آپ بھی انکم ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ قریب ہے۔ 31 دسمبر تک اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں ورنہ آپ کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    اگر آپ بھی انکم ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ قریب ہے۔ 31 دسمبر تک اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں ورنہ آپ کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انکم ٹیکس ریٹرن فائل (Income Tax Return file) کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔ اگر آپ اس ڈیڈلائن کو بھول گئے تو آپ کو 5،000 روپے جرمانہ دینا پڑسکتا ہے۔ حالانکہ، کچھ ایسے ٹیکس پیئر بھی ہیں جو وقت ختم ہونے کے بعد بھی بنا کسی پینالٹی کے اپنا آئی ٹی آر داخل کرسکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کن ٹیکس پیئرس کو ملے گی چھوٹ۔

      آپ کو بتادیں کہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز (CBDT)نے مالی سال 2020-21 کے لئے ITR بھرنے کی ڈیڈلائن کو ایک بار پھر بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کردیا ہے۔ 31 دسمبر کے بعد ITR بھرنے پر 5،000 روپے کا جرمانہ دینا پڑے گا۔

      دینا ہوگا 5،000 روپے جرمانہ
      حکومت کی جانب سے دی گئی تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے پر 5،000 روپے جرمانہ لگ سکتا ہے۔ انکم ٹیکس کے سیکشن 234F میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ حالانکہ، ٹیکس پیئرس کی کمائی 5 لاکھ روپے کے اندر ہے تو لیٹ فائل کے طور پر 1،000 روپے ادا کرنے کا ہی رول ہے۔ 5 لاکھ سے زیادہ کمائی پر جرمانے کی رقم بڑھ جائے گی۔

      کن لوگوں کو نہیں دینی ہوگی پینالٹی
      جن کی گراس ٹوٹل انکم بیسک چھوٹ کی لمٹ سے زیادہ نہیں ہے، اُن کو آئی ٹی آر فائل کرنے میں دیری پر کوئی پینالٹی نہیں لگے گی۔ اگر گراس ٹوٹل انکم چھوٹ کی بیسک لمٹ سے کم رہتی ہے تو پھر دیری سے ریٹرن فائل کرنے پر سیکشن 234F کے تحت کوئی فائل نہیں لگے گی۔

      کیسے فائل کریں ITR (e-filing portal):
      آپ اگر ای فائلنگ پورٹل پر جا کر اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان اسٹیپس کی مدد لے سکتے ہیں۔

      -سب سے پہلے ای فائلنگ پورٹل incometax.gov.in پر جائیں اور login کے بٹن پر کلک کریں۔
      - اب آپ کو اپنا یوزرنیم درج کر کے Continue بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
      - اب آپ کو اپنا پاسورڈ درج کرنا ہوگا۔
      - اب e-life ٹیب پر کلک کریں اور file Income Tax Return آپشن پر کلک کریں۔
      - اسیسمنٹ ایئر 2021-22 کا انتخاب کریں اور پھر Continue آپشن پر کلک کریں۔
      - پھر آپ کو ’آن لائن‘ یا ’آف لائن‘ آپشن سلیکٹ کرنے کے لئے کہا جائے گا
      - آن لائن آپشن چنیں اور Continue ٹیب پر کلک کریں۔
      - اب ’پرسنل‘ آپشن چنیں
      - پرسنل آپشن چننے کے بعد Continue Tab پر کلک کریں۔
      - آئی ٹی آر-1 یا آئی ٹی آر-4 میں سے کسی ایک کو چنیں اور Continue Tab پر کلک کریں۔
      - چھوٹ کی حد سے اوپر یا دفعہ 139(1) کے تحت 7ویں پروویژن کے تحت Return کی وجہ پوچھی جائے گی۔
      - آئی ٹی آر آن لائن داخل کرتے وقت صحیح آپشن سلیکٹ کریں۔
      - اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیل درج کریں۔
      - اب آئی ٹی آر فائل کرنے کے لئے ایک نئے پیج پر بھیجا جائے گا۔
      - اپنا ITR ویری فائی کریں اور ریٹرن کی ایک ہارڈ کاپی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھیجیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: