مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے بلو ٹک کو لے کر ایک مرتبہ پھر سے ایلون مسک کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو پہلے ٹوئٹر باٹ سے پریشانی تھی اور اب ایلون مسک کو بلو ٹک سے دقت ہے، حالانکہ یہ پریشانی صرف فری بلو ٹک والوں سے ہے۔ جن یوزرس نے ٹوئٹر بلو کے سبسکرپشن کے ساتھ بلو ٹک لیا ہے، ان سے ایلون مسق کو کوئی پریشانی نہیںہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ فری بلو ٹک (لیگے سی بلو چیک) والے ہی حقیقت میں بدعنوان ہیںَ فری والے یوزرس سے جلد ہی بلو ٹک واپس لیا جائے گا۔ اس کی اطلاع ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔
کیا ہے لیگےسی بلو چیک؟ ٹوئٹر کا لیگے سی بلو چیک (legacy blue checks) کمپنی کا سب سے پرانا اور پہلا ویریفکیشن ماڈل ہے۔ اس کے تحت حکومت، کمپنیاں، برانڈس اور آرگنائزیشنس، نیوز آرگنائزیشنس اور صحافی، انٹرنیٹمنٹ، اسپورٹس اور گیمنگ، ایکٹویسٹ، آرگنائزرس اور دوسرے انفلوئنزسنگ انڈیویجولس کے اکاونٹ ویری فائی کیے جاتے تھے، لیکن ایلون مسک اب اسے بند کررہے ہیں۔ لیگے سی بلو ٹک ویری فکیشن کے لیے ثبوت کے ساتھ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کے اکاونٹ کو کیوں بلو ٹک کے ساتھ ویری فائی کیا جائے۔ اب ایلون مسک لیگے سی بلو ٹک کو ہٹاکر بلو سبسکرپشن ماڈل کو پروموٹ کررہے ہیںَ ٹوئٹر بلو کے تحت بلو ٹک کے لیے یوزرس کو ہر مہینے ایک طئے رقم دینی ہوتی ہے۔ ہندوستان میں ٹوئٹر بلو سبسکرپشن کی سہولت کچھ دن پہلے ہی لانچ ہوئی ہے۔ ٹوئٹر بلو کی ہندوستان میں موبائل کے لیے ہر مہینے 900 روپے اور ویب ورژن کے لیے 650 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
Dear @elonmusk the blue verification mark is now become a joke.
Earlier the blue tick verification was only given to ppl who were public figures and political figures but sadly today any Tom Dick n Harry gets verified.
Ur verification tick has lost the charm..
اکاونٹ معطل ہونے پر ٹوئٹر یوزر کرپائیں گے اپیل ٹویٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیے جاتے ہیں، اگرچہ لوگوں کے اپیل کرنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن اب ٹوئٹر اسے تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ جن صارفین کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں وہ اب اپنے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی اپیل کر سکیں گے۔
اس کا آغاز یکم فروری 2023 سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ اب ٹوئٹر اکاونٹ تبھی سسپنڈ ہوگتا جب بار بار ٹوئٹر کے رولس اور پالیسی کی خلاف ورزی کی جائے گی۔ ان میں کسی خاص طبقے کے تئیں تشدد کو فروغ دینا، کسی کو دھمکانا، غیر قانونی مواد شیئر کرنا و دیگر شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔