بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے بڑی ای کامرس کمپنیوں میں شمار امیزون (Amazon) کے سرخیوں میں رہنے والی گانجا فروخت معاملےل میں اب جانچ اسپیشل ٹاسک فورس کو سونپ دی ہے۔ اس ڈرگس ریکٹ کا پردہ فاش تقریباً 6 ماہ پہلے ہوا تھا۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا تھا کہ امیزون ڈرگس معاملے (Drugs case) کی جانچ پوری سختی سے ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ یہ معاملہ میں نے خود اٹھایا ہے۔ امیزون کے ذریعہ اندور میں زہر بیچا گیا اور اسے کھاکر ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ امیزون کی آڑ میں منشیات کی سپلائی ہو رہی ہیں، کوئی اسلحہ مانگے گا، تو اسلحہ پہنچ جائے گا۔ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امیزون کے کارگزار ڈائریکٹروں پر بھنڈ پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔ امیزون نے نشیلی اشیا گانجے کی ہوم ڈیلیوری کی تھی۔ یہ معاملہ بھنڈ ضلع کے گوہد تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس پر سبھی کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم بنایا گیا۔ بھنڈ پولیس نے اس معاملے گوہد چوراہا چھیمکا کے باشندہ پنٹو عرف برجیندر سنگھ تومر اور آزاد نگر، گوالیئر کے باشندہ سورج اور کلو پویا کو گرفتار کیا تھا۔
ان کے پاس سے پولیس نے تقریباً 21.75 کلو گانجا ضبط کیا تھا۔ اس دوران اس نشیلی اشیا کے ساتھ ساتھ امیزون کی پیکنگ کے ڈبے اور بارکوڈ بھی ملے تھے۔ ایسا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ انہوں نے پورے ملک میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کے دوران سامنے آئے حقائق کی بنیاد پر کئی شہروں اور لوگوں تک پہنچی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔