உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: Amazon پر لگا 9.6  ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا جرمانہ، کیوں ہوئی ایسی کارروائی؟ یہاں جانیں

    اٹلی میں ایمیزون پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی  (Italy's antitrust authority)   نے جمعرات کو بتایا کہ ایمیزون پر 1.3 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اٹلی میں ایمیزون پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی (Italy's antitrust authority) نے جمعرات کو بتایا کہ ایمیزون پر 1.3 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اٹلی میں ایمیزون پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی (Italy's antitrust authority) نے جمعرات کو بتایا کہ ایمیزون پر 1.3 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. اٹلی میں ایمیزون پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی  (Italy's antitrust authority)   نے جمعرات کو بتایا کہ ایمیزون پر 1.3 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ رقم ہندوستانی کرنسی میں 9.6 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ امریکہ کی بڑی ٹیک کمپنی ایمیزون (Amazon)پر یورپ میں اپنے بازار میں (Dominant position) غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے  یہ کارروائی  کی گئی ہے۔
      دی کمپیٹیشن واچ ڈاگ  (The competition watchdog) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون نے اٹلی  کے بازار  میں ایمیزون نے  اپنے (Dominant position)  کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی خود کی لاجسٹک خدمات کے حق میں کام کیا۔ اس کی وجہ سے کمپنی نے اپنی Dominant position کو مزید مضبوط کیا اور ای کامرس کے شعبے میں اپنے حریفوں کو نقصان پہنچایا۔
      دو ہفتے پہلے بھی لگا تھا  جرمانہ
      ایمیزون پر یورپی قوانین کی خلاف ورزی کرنے  کے الزام میں  دو ہفتے پہلے بھی 68.7 ملین یورو جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ یہ جرمانہ بھی اس اتھارٹی نے لگایا تھا۔ یہ جرمانہ ایپلApple   اور بیٹس Beats  کے پروڈکیٹس کی فروخت میں کمپیٹٹو کارپوریشن کی وجہ سے لگایا ہے۔ بیٹس آڈیو پروڈکٹس بناتی ہے۔
      کمپنیوں کے درمیان ہوئے معاہدے میں Apple  اور  Beats کے پروڈکٹس صرف سلیکٹڈ ری سیلر ہی Amazon کی اٹالین سائٹ Amazon.it پر  بیچ  کر سکتے تھے ۔ کمپٹیشن واچ ڈاگ (The competition watchdog)   نے کہا، کہ یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اتھارٹی authority نے ایمیزون پر 68.7 ملین یورو اور ایپل پر 134.5 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ ایپل اور بیٹس پروڈکٹس پر Amazon.it پر لگی  پابندیوں کو بھی ہٹانے کو کہا گیا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: