ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا کے سب سے امیر شخص چھوڑیں گے اپنا عہدہ ، اینڈی جیسی لیں گے ان کی جگہ

ایمیزن کے سی ای او جیف بیزوس نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ اینڈی جیسی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں جیف بیزوس کی جگہ لیں گے ۔

  • Share this:
دنیا کے سب سے امیر شخص چھوڑیں گے اپنا عہدہ ، اینڈی جیسی لیں گے ان کی جگہ
دنیا کے سب سے امیر شخص چھوڑیں گے اپنا عہدہ ، اینڈی جیسی لیں گے ان کی جگہ

ایمیزن کے سی ای او جیف بیزوس نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ ایمیزن نے منگل کو اعلان کیا کہ اے ڈبلیو ایس کے سی ای او اینڈی جیسی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں جیف بیزوس کی جگہ لیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ بیزوس بورڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہوں گے ۔ بیزوس نے ایک خط لکھ کر اپنے ملازمین کو اس فیصلہ سے واقف کرایا ہے ۔ منگل کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی کے سی ای او کا رول چھوڑ ررہے ہیں ۔ جیسی فی الحال ایمیزن ویب سروس کے سربراہ ہیں ۔


بیزوس نے ایمیزن کی شروعات ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر کی تھی اور اب کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن چکی ہے ۔ ایمیزون میں حصہ داری کی بنیادی پر جیف بیزوس دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں ۔ بتادیں کہ کمپنی نے 2020 کی آخری سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر کی فروخت کی تھی ، جس سے ایمیزن کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ۔


جیف بیزوس نے سال 1994 میں ایمیزن کا قیام کیا تھا ۔ ایک آن لائن بک اسٹور سے ایمیزن آج میگا آن لائن ریٹیلر میں تبدیل ہوگیا ہے ، جو دنیا بھر میں سبھی طرح کی پروڈکٹس فروخت کرتا ہے ۔ ایمیزن گروسری ، اسٹریمنگ سروسیز، ٹی وی ، کلاوڈ کمپیوٹنگ ، روبوٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جینس سمیت کئی شعبوں میں قدم جما چکا ہے ۔


بیزوس نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو ایک خط لکھ کر کہا کہ وہ ایمیزن کے اہم پروجیکٹس سے وابستہ رہیں گے ، لیکن اب ان کی توجہ ان کے فلینوتھراپک انیشیئیٹوز پر ہوگی ۔ بیزوس نے کمپنی میں اینڈی جیسی کے نئے رول کیلئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بتادیں کہ بیزوس ایمیزن کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ اخبار اور پرائیویٹ اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک بھی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 03, 2021 10:22 AM IST