ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس ریٹیل میں KKR  خریدے گا 1.28 فیصدی حصےداری، 5,550 روپئے میں ہوئی ڈیل

KKR-Reliance Retail Deal: مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی ریٹیل کمپنی ریلائنس ریٹیل (RRVL) میں کے کے آر 1.28 فیصدے حصے داری خریدے گا۔

  • Share this:
ریلائنس ریٹیل میں KKR  خریدے گا 1.28 فیصدی حصےداری، 5,550 روپئے میں ہوئی ڈیل
کے کے آر (KKR) نے (Reliance Retail) میں حصے داری خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

,دنیا کی قدآور ٹیک اینویسٹر کمپنی سلور لیک کے بعد اب امریکی کمپنی کے کے آر (KKR) نے (Reliance Retail) میں حصے داری خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ KKR 1.28 حصے داری 5,550  کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ اس سے پہلے سلور لیک نے ریلائنس ریٹیل (RRVL) میں 7500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بدلے میں کمپنی کو ریلائنس ریٹیل میں 1.75 فیصدی حصے داری ملی۔ سلور لیک نے ریلانس کی ٹیک کمپنی جیو پلیٹ فارم (Jio Platforms ) میں بھی 10,200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

کے کے آر۔ ریلائنس ریٹیل ڈیل: کے کے آر (KKR) نے ریلائنس ریٹیل میں 4.21 لاکھ کروڑ کے ویلیوئیشن پر سرمایہ کاری کی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (Mukesh Ambani, Chairman and Managing Director of Reliance Industries)نے کہا، ریلائنس ریٹیل رینچرز میں ایک سرمایہ کار کے طور پر کے کے آر کا استقبال کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے کیونکہ ہم سبھی ہندستانیوں کے فائدے کیلئے ہندستانی ریٹیل ایکوسسٹم (ecosystem) ترقی دینے اور بدلنے کیلئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو سے جانئے کے کے آر۔ریلائنس ریٹیل ڈیل (KKR-Reliance Retail Deal) کے بارے میں۔


ملک کے منظم ریٹیل کاروبار میں ریلائنس نے 2006 میں قدم رکھا تھا۔ سب سے پہلے اس کمپنی نے حیدرآباد میں ریلائنس فریش اسٹور کھولا تھا۔ کپمنی کا خیال تھا کہ وہ نزدیکی بازار کسٹمرس کو گروسریز اور سبزیاں مہیا کرائے۔ .25,000 کروڑ روپئے کی شروعات سے کمپنی کنزیومر ڈیوریبلس، فارمیسی اور لائف اسٹائل پروڈکٹس مہیا کرانا شروع کیا۔ اس کے بعد کمنی نے الیکٹرانکس، فیشن اور کیش اینڈ کیری بزنس میں بھی قدم رکھا۔

ریلائنس ریٹیل 1,62,936 کروڑ روپئے کے سیل کے ساتھ پہلے سے الیکٹرانکس، ایف ایم سی جی اور اپیرل شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ فیوچر گروپ کے 30,000 کروڑ روپئے کے ریونیو کو جوڑ دینے پر ریلائنس ریٹیل کی سیل 1,93,000کروڑ روپئے پہنچ جائے گی۔ اس طرح ملک کے منظم ریٹیل بازار میں اس کی حصےداری 30 فیصدی ہو جائے گی۔ ملک کا ریٹیل بزنس 89 ارب ڈالر کا ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: sana Naeem
First published: Sep 23, 2020 09:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading