ہوم » نیوز » معیشت

جیو۔ فیس بک ڈیل پر آنند مہندرا نے کی مکیش امبانی کی تعریف، کہی یہ بڑی بات

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر آنند مہندرا نے لکھا ہے کہ فیس بک کے ساتھ جیو کا سودا نہ صرف ان دونوں کے لئے اچھا ہے۔ بلکہ کورونا وائرس وبا کے اس بحران میں ایسا کرنا ہندوستانی معیشت کو ایک مضبوط اشارہ دیتا ہے۔

  • Share this:
جیو۔ فیس بک ڈیل پر آنند مہندرا  نے کی مکیش امبانی کی تعریف، کہی یہ بڑی بات
آنند مہندرا کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے مہندرا گروپ (M&M Group)  کے چئیرمین آنند مہندرا (Anand Mahindra) نے فیس بک کی ریلائنس جیو میں 9.9 فیصدی حصہ داری خریدنے کی ڈیل کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا ’ یہ سودا نہ صرف دونوں ملکوں کے لئے بلکہ معیشت کے لئے بھی اچھا ہے‘۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر آنند مہندرا نے لکھا ہے کہ فیس بک کے ساتھ جیو کا سودا نہ صرف ان دونوں کے لئے اچھا ہے۔ بلکہ کورونا وائرس وبا کے اس بحران میں ایسا کرنا ہندوستانی معیشت کو ایک مضبوط اشارہ دیتا ہے۔



آنند مہندرا آگے کہتے ہیں کہ یہ اس تصور کو مضبوط کرتا ہے جس میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ہندوستان دنیا کی ترقی کا نیا انجن بنے گا۔

ریلائنس جیو میں دنیا کی سب سے بڑی نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک حصے داری خریدے گا۔ اس کے لئے فیس بک نے جیو پلیٹ فارم میں 43,574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ذریعہ فیس بک کو جیو میں 9.99 فیصدی حصے داری ملے گی۔ فیس بک کی اس سرمایہ کاری کے بعد جیو کی انٹرپرائز ویلیو 4.62 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔
First published: Apr 22, 2020 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading