انل دھیروبھائی امبانی گروپ (ADAG) کے چیئرمین انل امبانی (Anil Ambani) نے جمعہ کو ریلائنس پاور (Reliance Power) اور ریلائنس انفراسٹرکچر لمیٹیڈ (Reliance Infrastructure Ltd) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے قبل، مارکیٹ ریگولیٹر SEBI نے انل امبانی کو اسٹاک ایکسچینج میں درج کسی بھی کمپنی میں شامل ہونے سے روک دیا تھا۔ SEBI کے اس حکم کے بعد اب انہوں نے اسٹاک ایکسچینج میں درج اپنے گروپ کی ان دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ریلائنس پاور نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اطلاع میں بتایا، "نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انل دھیرو بھائی امبانی نے SEBI کے عبوری حکم کے بعد کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں۔
ریلائنس انفراسٹرکچر نے اسٹاک ایکسچینج کو یہ بھی بتایا کہ انیل امبانی نے "SEBI کے عبوری حکم کے مطابق" کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
اس سے پہلے فروری میں، ایل امبانی اور ریلائنس ہوم فائنانس لمیٹیڈ کے تمام ڈائریکٹروں کو حکم دیا تھا کہ وہ اسٹاک مارکیٹ سے متعلق کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ ساتھ ہی اس نے مبینہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے سیکورٹی مارکیٹ سے پابندی لگا دی تھی۔
انل دھیرو بھائی امبانی گروپ (ADAG) کی دونوں کمپنیوں نے کہا کہ ریلائنس پاور اور ریلائنس-انفراسٹرکچر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعہ کو راہل سرین کو پانچ سال کی مدت کے لئے ایک انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ حالانکہ اس تقرری پر ابھی جنرل میٹنگ میں اراکین کی منظوری لینا باقی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔