اپنا ضلع منتخب کریں۔

    داوس میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کا آغاز، پی ڈبلیو سی کے سروے میں انکشاف، ہندوستانی سی ای او سرفہرست

    داوس میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کا آغاز، پی ڈبلیو سی کے سروے میں انکشاف، ہندوستانی سی ای او سرفہرست

    داوس میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کا آغاز، پی ڈبلیو سی کے سروے میں انکشاف، ہندوستانی سی ای او سرفہرست

    پیر سے شروع ہوئی اس میٹنگ میں اگلے پانچ دنوں میں 50 سے زیادہ حکومتوں یا ملکوں کے سربراہان کے شرکت کرنے کی امید ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Davos
    • Share this:
      انٹرنیشنل اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کا پیر سے آغاز ہوگیا ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کے قریب سو شراکت داروں سمیت ہزاروں لوگ برف سے بھرسے سوئس اسکی ریسارٹ شہر میں اس ہفتہ ’کوآپریشن ان اے فریگمنٹیڈ ورلڈ‘ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس مرتبہ میٹنگ کی تھیم ’کوآپریشن ان اے فریگمنٹیڈ ورلڈ‘ ہے۔ میٹنگ میں یوکرین بحران، عالمی افراط زر، ماحولیاتی تبدیلی جیسے ایشوز پر بحث کا امکان ہے۔

      میٹنگ کی شروعات کرسٹل ایوارڈ کی تقریب سے ہوئی۔ یہ ایوارڈ ممتاز فنکاروں کو ان کی کامیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے، جو معاشرے کے تمام رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے کام کرتے ہیں اور لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

      ان فنکاروں کو دیا گیا کرسٹل ایوارڈ
      کرسٹل ایوارڈ فنکار مایا لِن، امریکی تھیٹر آرٹسٹ رینی فلیمنگ، ایکٹر ادریس ایلبا اور سبرینا دھوورے ایلبا کو دیا گیا۔ ایوارڈ تقریب کے بعد ’آئی سی یو‘ میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسے اتحاد اور تعاون کے ایک طاقتور تہذیبی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

      کئی ہندوستانی قائدین بھی ہوں گے شامل
      پیر سے شروع ہوئی اس میٹنگ میں اگلے پانچ دنوں میں 50 سے زیادہ حکومتوں یا ملکوں کے سربراہان کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں کئی ہندوستانی لیڈروں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ ان میں مرکزی وزرا اشونی ویشنو، منسکھ منڈاویا، اسمرتی ایرانی اور آر کے سنگھ شامل ہیں۔ وہیں ایک پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت ہندوستان سے کئی عہدیدار اورتاجرین بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کا شدید بحران، ڈالر کی کمی سے پاکستانی معیشت کو مزید خطرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      کم ہوئی مہنگائی لیکن ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہوا اضافہ،سبزیوں کی قیمتوں میں آئی اتنی کمی

      اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کرناٹک کے سی ایم بی ایس بوممئی کو بھی پہلے ہی فہرست میں نامزد کیا گیا تھا، لیکن ان کے چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر راگھو چڈھا، تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راو اور تمل ناڈو کے وزیر تھنگم تھیناراسو بھی یہاں آسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: