ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو کا ایک اور سنگ میل، اسپیڈ کے معاملہ میں بنا اول

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے جون کے اعداد وشمار جاری کئے جس کے مطابق 4 جی انٹرنیٹ ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ریلائنس جیو نے دوسری سبھی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس جیو کا ایک اور سنگ میل، اسپیڈ کے معاملہ میں بنا اول
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے جون کے اعداد وشمار جاری کئے جس کے مطابق 4 جی انٹرنیٹ ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ریلائنس جیو نے دوسری سبھی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نئی دہلی۔ ریلائنس جیو (Reliance Jio) جب سے بازار میں آیا ہے مسلسل نئے سنگ میل قائم کر رہا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران ریلائنس جیو نے پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا اور پوری دنیا سے جیو میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کی گئی۔ اب جیو نے حال ہی میں ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں اپنے ہم منصب سبھی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسپیڈ کے معاملے میں ٹاپ بنا رہا۔


ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے جون کے اعداد وشمار جاری کئے جس کے مطابق 4G انٹرنیٹ ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ریلائنس جیو نے دوسری سبھی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹرائی کے ذریعہ جاری کئے گئے جون کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق جون کے مہینے میں جیو کی اوسطا ڈاون لوڈ اسپیڈ 16.5 Mbps رہی جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ووڈافون اور آئیڈیا کی کارکردگی سب سے اچھی رہی۔


ٹرائی کے اعداد وشمار کے مطابق، آئیڈیا 8 mbps اسپیڈ کے ساتھ ڈاون لوڈ اسپیڈ چارٹ میں جیو کے بعد رہا۔ ٹرائی نے جون میں ووڈافون اور بھارتی ائیرٹیل کے 4 جی نیٹ ورک پر 7.5 ایم بی پی ایس اور 7.2 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی۔ اپ لوڈ اسپیڈ کے لئے ووڈافون اور آئیڈیا 6.2 mbps کی رفتار کے ساتھ چارٹ میں آگے بنے رہے۔ جیو اور ائیرٹیل میں ہر ایک کی اوسط اپ لوڈ رفتار 3.4 mbps رہی۔


ٹیلی کام کمپنیوں کی نیٹ ورک اسپیڈ مارچ اور اپریل کے درمیان تھوڑی گھٹ گئی تھی۔ لاک ڈاون کے دوران جیو کی ڈاون لوڈ اسپیڈ گھٹ کر 13.3 Mbps، ووڈافون کی 5.6 Mbps، ائیرٹیل کی  5.5 Mbps اور آئیڈیا کی 5.1 Mbps ہو گئی تھی۔ وہیں، جون کے مہینے میں ٹیلی کام کمپنیوں کی نیٹ ورک اسپیڈ میں بڑھت دیکھی گئی۔

(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 25, 2020 08:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading