ایپل کے سی ای اوٹم کُک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، ٹوئٹ کر کے ظاہر کی خوشی، شیئر کی تصویر

ایپل کے سی ای اوٹم کُک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، ٹوئٹ کر کے ظاہر کی خوشی، شیئر کی تصویر

ایپل کے سی ای اوٹم کُک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، ٹوئٹ کر کے ظاہر کی خوشی، شیئر کی تصویر

انہوں نے بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کھایا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فوٹو بھی شیئر کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi | Mumbai
  • Share this:
    آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ٹم کک نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں معلومات دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم پورے ہندوستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایپل کے سی ای او ہندوستان میں ایپل کے پہلے اسٹور کے آغاز کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ انہوں نے 18 اپریل کو ممبئی میں ایپل اسٹور کا افتتاح انجام دیا ہے۔

    ٹم نے ٹوئٹر پر ظاہر کی خوشی

    ایپل سی ای او ٹم کُک نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر خوشی ظاہر کی ہے۔ ٹم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کو شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں وزیراعظم مودی ہاتھ ملا کر گرمجوشی سے ان کا استقبال کررہے ہیں۔

    کُک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’ گرمجوشی سے استقبال کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ ہم ہندوستان کے مستقبل پر ٹکنالوجی کے مثبت انداز کے آپ کے وژن کو شیئر کرسکتے ہیں۔ تعلیم اور ڈیولپرس سے لے کر مینوفیکچرنگ اور ماحولیات تک، ہم ملک بھر میں بڑھنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔‘


    ٹم نے پہلے دن ممبئی میں کھایا وڑا پاؤ

    ایپل کے سی ای اوٹ م کُک ایپل اسٹور کی لانچنگ کے ایک دن پہلے ہی ہندوستان آگئے تھے۔ اپنے دورے کے پہلے دن وہ مکیش امبانی کے گھر انٹیلیا پہنچے۔ ساتھ ہی انہوں نے ممبئی کا مشہور اسٹریٹ فوڈ وڑا پاو بھی کھایا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    امیروں کو بھرنا پڑسکتا ہے زیادہ کیپٹل گین ٹیکس، آمدنی میں عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے تبدیلی کی تیاری

    یہ بھی پڑھیں:

    ان تین سرکاری اسکیم میں لگائیں پیسہ، ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بیٹھے ہوگی کمائی، پنشن اتنی کی تنخواہ کی نہیں ہوگی کمی

    یہ وڑا پاو انہوں نے بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کھایا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فوٹو بھی شیئر کی تھی۔ فوٹو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’وڑا پاو سے بہتر استقبال ممبئی میں نہیں ہوسکتا۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: