உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایپل آئی فون 14 اب 1.30 لاکھ اور آئی فون 14 پرو میکس 1.40 لاکھ روپے میں دستیاب، کیا ہیں نئے فیچرس؟

    یہ ایک بہت ہی منفرد خصوصیت ہے، جو ابھی تک کسی بھی اسمارٹ فون پر نظر نہیں آئی۔

    یہ ایک بہت ہی منفرد خصوصیت ہے، جو ابھی تک کسی بھی اسمارٹ فون پر نظر نہیں آئی۔

    Apple iPhone 14 Pro: اگرچہ یہ فیچر دلچسپ لگتا ہے، لیکن یہ ہندوستان میں کام نہیں کرے گا۔ آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس ماڈل ہندوستان میں فروخت کیے جائیں گے وہ امریکی ماڈلز کے برعکس سم کارڈ ٹرے کے ساتھ آئیں گے۔ لہذا اگر آپ اپنا آئی فون 14 امریکہ سے خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کو اسے صرف ای سم سے آپریٹ کرنا پڑے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAmerica America
    • Share this:
      ایپل آئی فون (Apple iPhone) نے اپنے تشہری پروگرام گیپرٹینو (Cupertino) کے دوران چار نئے آئی فونز لانچ کیے ہیں۔ جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو (Apple iPhone 14 Pro) اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔ جبکہ آئی فون 14 (6.1 انچ ڈسپلے) اور آئی فون 14 پلس (6.7 انچ ڈسپلے) اچھے بجٹ والے لوگوں کے لیے مقبول ترین آپشنز ہوں گے۔ اصل ڈیل نئی آئی فون 14 پرو سیریز کی ہے۔ جس کے لیے بہت سے صارفین پہلے سے انتظار کررہے ہیں۔

      اگر آپ آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کو دیکھیں تو یہ دونوں فونز وہی A15 بایونک چپ سیٹ پیش کرتے ہیں جو آئی فون 13 سیریز میں موجود ہے۔ ڈیزائن بھی ویسا ہی ہے۔ اس موبائبل میں آٹو فوکس کے ساتھ ایک نئے 12 ایم پی سیلفی کیمرہ کے ساتھ بڑے سینسر والے بہتر کیمرے بھی شامل ہیں۔ یہ فیچر آپ کو اپنے آئی فون 14 کو سیٹلائٹ کی طرف اشارہ کرکے سیلولر ریسپشن کے بغیر ایس ایم ایس بھیجنے کی اجازت دیتی ہے۔ بلاشبہ ایس ایم ایس یو آئی (SMS UI) آپ کی رہنمائی کرے گا کہ سیٹلائٹ ریسپشن حاصل کرنے کے لیے آپ کے فون کو کس سمت کی طرف اشارہ کرنا ہے۔ یہ امریکہ اور کینیڈا میں صرف 2 سال کے لیے مفت ہے۔ یہ نئے آئی فونز 5G کنیکٹیویٹی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

      اگرچہ یہ فیچر دلچسپ لگتا ہے، لیکن یہ ہندوستان میں کام نہیں کرے گا۔ آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس ماڈل ہندوستان میں فروخت کیے جائیں گے وہ امریکی ماڈلز کے برعکس سم کارڈ ٹرے کے ساتھ آئیں گے۔ لہذا اگر آپ اپنا آئی فون 14 امریکہ سے خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کو اسے صرف ای سم سے آپریٹ کرنا پڑے گا۔

      ہندوستان میں ایپل آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی قیمتیں:

      نیا آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی، اور 1 ٹی بی اسٹوریج کی قیمتیں اس طرح ہیں:

      Apple iPhone 14 Pro (128GB)- Rs 1,29,900

      Apple iPhone 14 Pro (256 GB)- 1,39,900

      Apple iPhone 14 Pro (512 GB)- Rs1,59,900

      یہ بھی پڑھیں: 

      Flipkart: اب فلپ کارٹ پر ہوٹل بکنگ سروس کا بھی آغاز، تہواروں کے موقع پر ملے گی سہولت

      Apple iPhone 14 Pro (1TB)- Rs 1,79,900

      Apple iPhone 14 Pro Max (128GB)- Rs 1,39,900

      یہ بھی پڑھیں:

      Bengaluru Heavy Rain: بارش سے بے حال بنگلورو، لیکن الیکٹرانک سٹی کو کیوں نہیں ہوا نقصان؟

      Apple iPhone 14 Pro (256GB)- Rs 1,49,900

      Apple iPhone 14 Pro (512GB)- Rs 1,69,900

      Apple iPhone 14 Pro (1TB)- Rs 1,89,900
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: