உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایپل کی چین کو جھٹکا دینے کی تیاری، ایئرپاڈس-بیٹس ہیڈفون ہندوستان میں بنیں گے، پانچ مہینوں میں ریکارڈ کاروبار

    ایپل کی چین کو جھٹکا دینے کی تیاری، ایئرپاڈس-بیٹس ہیڈفون ہندوستان میں بنیں گے، پانچ مہینوں میں ریکارڈ کاروبار

    ایپل کی چین کو جھٹکا دینے کی تیاری، ایئرپاڈس-بیٹس ہیڈفون ہندوستان میں بنیں گے، پانچ مہینوں میں ریکارڈ کاروبار

    ایپل کے پروڈوکشن میں آئی فون کے بعد ایئرپاڈس سب سے زیادہ مقبول ہے۔ سالانہ سات کروڑ سے زیادہ یونٹ کی فروخت ہوتی ہے۔ اگلے سال مارچ تک 20000 کروڑ روپے کے آئی فون کے ایکسپورٹ ہونے کی امید ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      آئی فون بنانے والی ایپل نے چین کے بجائے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کو لے کر ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس نے اپنی سپلائر کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ کچھ ایئرپاڈس اور بیٹس ہیڈفون ہندوستان میں بنانا شروع کریں۔ جاپانی اخبار نیککئی کے مابق، ایپل کا یہ قدم آئی فون 14 کو ہندوستان میں بنانے کے منصوبے کے بعد آیا ہے۔ منگل کو خبروں میں کہا گیا کہ ہندوستان سے آئی فون ایکسپورٹ 5 مہینے میں 8000 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

      چین کی سخت لاک ڈاون پالیسی اور امریکہ و چین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ایپل چین پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی ہندوستان میں پیداوار بڑھانے کے لئے کئی سپلائر سے بات کررہی ہے۔ آئی فون ایسمبل کرنے والی فاکس کان ہندوستان میں بیٹس ہیڈفون بنانے کی تیاری بھی کررہی ہے۔ بعد میں اس کا پروڈکشن شروع ہوسکتا ہے۔ چین میں ایئرپاڈس بنانے والی لکشیئر پریسسن بھی ہندوستان میں ایپل کی مدد کے لئے تیار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدی معاملے میں کیس واپس لینے کے دئیے اشارے،ڈیل کیلئے44بلین ڈالرکاآفر

      بڑی خبر! سستا ہوگا کھانے کا تیل اور سونا و چاندی! سرکار نے بیس امپورٹ پرائس میں کی کٹوتی

      یہ بھی پڑھیں:
      جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ

      موڈیز نے کہا ہے کہ ایئرپاڈس اور بیٹس ہیڈفون کو ہندوستان میں بنانے کے ایپل کے منصوبے سے اس کا یقین اور بڑھ گیا ہے۔ اس سے چین پر اس کا پورا انحصار نہیں رہے گا۔ ایپل کے پروڈوکشن میں آئی فون کے بعد ایئرپاڈس سب سے زیادہ مقبول ہے۔ سالانہ سات کروڑ سے زیادہ یونٹ کی فروخت ہوتی ہے۔ اگلے سال مارچ تک 20000 کروڑ روپے کے آئی فون کے ایکسپورٹ ہونے کی امید ہے۔ چین میں سالانہ 23 کروڑ اائی فون تیار ہوتے ہیں جب کہ ہندوستان میں صرف 30 لاکھ ہی تیار ہورہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: