உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Electric Vehicles پر کتنا کرسکتے ہیں بھروسہ؟ جانیں کیا کہتی ہے اسٹڈیز؟

    الیکٹرک گاڑیوں کے قابل بھروسہ ہونے پر بھی سوال اُٹھ رہا ہے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کے قابل بھروسہ ہونے پر بھی سوال اُٹھ رہا ہے۔

    اسٹڈی کے مطابق، الیکٹرک کاریں لگاتار پیچیدہ ہوتی جارہی ہیں۔ اس لئے ان پر بھروسے کو لے کر شبہ بنا رہے گا۔ یہی نہیں، ای گاڑیوں کی ٹکنالوجی لگاتار ایڈوانس ہوتی جارہی ہے، جن کی باریکیوں کے بارے میں صرف پوری طرح سے تربیت یافتہ شخص ہی جان پاتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گلوبل آٹو موبائل مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں (Electric Vehicles) کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پیٹرول۔ڈیزل جیسے روایتی ایندھن کی بڑھتی قیمتیں (Petrol Diesel Price), گاڑیوں سے ہونے والے کاربن کے اخراج (Carbon Emission), اور گلوبل وارمنگ کو لے کر بڑھتی شعور بیداری، سخت اخراج کے اصول و ضوابط اور فوسل فیول گاڑیوں پر حد لگانے والی کئی حکومتیں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ کو بڑھا رہی ہیں۔ حالانکہ، ایسے کئی یوزرس ہیں جو آئی سی ای گاڑیوں سے الیکٹرک موبیلیٹی میں شفٹ ہونے کو لے کر شک میں ہیں۔ حال ہی میں کنزیومر رپورٹ کے تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ ای کاریں (e-Cars) قابل بھروسہ نہیں ہوتی ہیں۔ اس سے تشویش زیادہ بڑھ گئی ہے۔

      ای گاڑیاں کیوں نہیں ہوتیں بھروسہ مند؟
      اسٹڈی کے مطابق، الیکٹرک کاریں لگاتار پیچیدہ ہوتی جارہی ہیں۔ اس لئے ان پر بھروسے کو لے کر شبہ بنا رہے گا۔ یہی نہیں، ای گاڑیوں کی ٹکنالوجی لگاتار ایڈوانس ہوتی جارہی ہے، جن کی باریکیوں کے بارے میں صرف پوری طرح سے تربیت یافتہ شخص ہی جان پاتا ہے۔ جدید الیکٹرک گاڑیوں میں کامپلیکس انفوٹمنٹ اور ٹکنالوجی فیچرس دئیے جارہے ہیں۔

      کیا کہتی ہے تجزیاتی رپورٹ؟
      تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ لگژری الیکٹرک کاروں پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب سستے الیکٹرک گاڑیاں زیادہ پرانی اور اوسط تکنیک والی ہوتی ہیں۔ تجزیے کے مطابق، نیسان لیف ای وی (Nissan Leaf EV) کئی جدید اور ایڈوانسڈ کاروں سے بہتر پرفارم کرتی ہے۔

      کیسی ہیں ٹیسلا کے الیکٹرک گاڑیاں؟
      رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا (Tesla)برانڈ قابل بھروسہ رینکنگ میں دوسرے مقام پر ہے۔ وہیں، ٹیسلا ماڈل وائی اوسطاً بھروسے سے بھی خراب ہے۔ اتنا ہی نہیں، ٹیسلا ماڈل-3 میں کئی مسائل ہیں۔ حالانکہ، تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین میں بنی ٹیسلا کاریں امریکی کاروں کے مقابلے کافی بہتر ہیں۔
      جائزے کے مطابق، الیکٹرک کاریں بھروسے کے لائق تو ہیں، لیکن ان میں ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کے جڑنے سے کافی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ جائزے میں دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ قابل بھروسہ کار برانڈس میں لیکسس، مازدہ اور ٹویوٹا سب سے آگے ہیں۔ یہ تینوں کار بنانے والی کمپنیاں، کئی ہائی بریڈ گاڑیاں پیش کرتے ہیں اور بیٹری۔الیکٹرک کاروں میں ان کی الگ پہچان ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: