آندین آرمی نے انرولمنٹ پر اگنی ویر کو بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی بینک، ایکسس بینک اور کوٹیک مہندرا بینک جیسے پرائیوٹ سیکٹر کے بینکوں سمیت 11 بینکوں کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت دفاع نے ہفتہ کو کہا کہ ایم او یو پر 14 اکتوبر 2022 کو ہندوستانی فوج کے ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل سی بنسی پونپپا کی صدارت میں ایک تقریب میں ڈی جی (ایم پی اینڈ پی ایس) اور بینکوں کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔
11 بینکوں کے ساتھ ہندوستانی فوج نے کیا معاہدہ جن گیارہ بینکوں کے ساتھ ہندوستانی فوج نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ان میں ساٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، بینک آف بڑودہ، آئی ڈی بی آئی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک، یس بینک، کوٹیک مہندرا بینک، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور بندھن بینک شامل ہیں۔
اگنی ویر سیلری پیکیج کے تحٹ دی جانے والی سہولیات اور فائدہ دفاعی سیلری پیکیج کے یکساں ہیں۔ اس کے علاوہ، بینکوں نے باہر نکلنے والوں کو ان کی کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نرم قرضوں کی پیشکش کی ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’اگنی پتھ اسکیم‘ کے تحت اگنی پتھ کی پہلا بیاچ جنوری 2023 تک ٹریننگ سینٹر میں شامل ہو جائے گا۔ یہ ایک اہم دفاعی پالیسی اصلاحات ہے جو حکومت کی طرف سے فوج، فضائیہ اور بحریہ کی ایچ آر پالیسی میں ایک نئے دور کے آغاز کے لیے شروع کی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔