دکانوں پر نہیں مل رہا ہے مشہور شربت روح افزا! جانیں کیا ہے وجہ

گرمی کے موسم میں ہر ایک گھر میں رہنے والا مشہور کولڈ ڈرنک روح افزا بازار سے غائب ہو گیا ہے

Apr 17, 2019 05:00 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 05:02 PM IST
دکانوں پر نہیں مل رہا ہے مشہور شربت روح افزا! جانیں کیا ہے وجہ

روح افزا

گرمی کے موسم میں ہر ایک گھر میں رہنے والا مشہور کولڈ ڈرنک روح افزا بازار سے غائب ہو گیا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اسے بنانے والی کمپنی ہمدرد کے مالکان کے درمیان اختلاف کی وجہ سے روح افزا کے پروڈکشن پر اثر پڑا ہے۔ حالانکہ کمپنی کا کچھ اور ہی کہنا ہے۔ برسوں سے روح افزا گرمیوں میں ہمارا پسندیدہ شربت رہا ہے۔ مگر اس بار بازار میں جب لوگ روح افزا خریدنے پہنچ رہے ہیں تو انہیں خالی ہاتھ واپس آنا پڑ رہا ہے۔ خود دکاندار روح افزا کے اسٹاک پر کمپنی کے طرف سے نہیں آ پانے کی بات مان رہے ہیں۔

سال 1906 میں حکیم حافظ عبدالماجد نے روح افزا کا پروڈکشن شروع کیا تھا۔ اب اس کی کمان ان کے پوتوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہندوستان کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی روح افزا کافی مقبول ہے۔ خبر یہ آ رہی تھی کہ جائیداد تنازعہ کی وجہ سے روح افزا کا پروڈکشن رک گیا ہے۔ حالانکہ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروڈکشن بند کرنا پڑا اور یہ جلد ہی پھر سے شروع ہو جائے گا۔ کمپنی نے مالکان میں کسی تنازعہ سے بھی انکار کیا۔

Loading...

ویسے بازار میں روح افزا کے متبادل کے طور پر شربت اعظم اور پتنجلی کا گلاب شربت بھی ہے جنہیں اس کمی سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن روح افزا کی بات ہی کچھ اور ہے۔ انتظار ہے کہ روح افزا بازار میں واپس آئے۔

روہن سنگھ، نامہ نگار، سی این بی سی آواز کی رپورٹ

Loading...