SBI کسٹمرس دھیان دیں! شاپنگ کے لئے آج سےمہنگا ہوجائےگاCredit Card کا استعمال، ادا کرنے ہوں گے99روپے اضافی چارج
ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ (SBI Credit Card) کے گاہکوں کے لئے ایک بری، لیکن ضروری خبر ہے۔ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ نے اپنے گاہکوں کو ای یل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ 1 دسمبر 2021 سے سبھی ای ایم آئی خرید و لین دین پر 99 روپے کی پروسیسنگ فیس اور ٹیکس لگایا جائے گا۔
ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ (SBI Credit Card) کے گاہکوں کے لئے ایک بری، لیکن ضروری خبر ہے۔ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ نے اپنے گاہکوں کو ای یل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ 1 دسمبر 2021 سے سبھی ای ایم آئی خرید و لین دین پر 99 روپے کی پروسیسنگ فیس اور ٹیکس لگایا جائے گا۔
نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے کارڈ سے EMI خرید و لین دین پر گاہکوں کو 99 روپے Processing Fees اور ٹیکس دینا ہوگا۔ اس بات کی جانکاری SBI کریڈیٹ کارڈ نے سبھی گاہکوں کو ای میل کے ذریعے دی ہے۔ یہ رول یکم دسمبر سے یعنی کل سے لاگو ہوچکی ہے۔ جی ہاں۔۔۔ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ (SBI Credit Card) سے شاپنگ کرنا مہنگا ہوجائے گا۔ ساتھ ہی EMI ٹرانزکشن پر ایکسٹرا چارج لگانا بھی شروع ہوجائے گا۔ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ (SBI Credit Card) کے گاہکوں کے لئے ایک بری، لیکن ضروری خبر ہے۔ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ نے اپنے گاہکوں کو ای یل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ 1 دسمبر 2021 سے سبھی ای ایم آئی خرید و لین دین پر 99 روپے کی پروسیسنگ فیس اور ٹیکس لگایا جائے گا۔ کمپنی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ Amazon اور Flipkart جیسی ای کامرس ویب سائٹ پر کیے گئے سبھی ای ایم آئی ٹرانزکشن (EMI transactions) کے لئے پروسیسنگ فیس چارج کرے گی۔ دھیان رہے کہ یہ فیس شاپنگ کو ای ایم آئی میں بدلنے پر لگنے والے انٹرسٹ چارجس کے علاوہ اضافی فیس ہے۔
BNPL کے تحت مہنگا ہوجائیگا سامان ان دنوں کئی مرچنٹ ویب سائٹس ’بائے نائو پے لیٹر‘ (BNPL) کا آپشن دے رہی ہیں۔ یہ فیس اس آپشن کے تحت خریداری کرنے والے کارڈ ہولڈرس کو ضروری متاثر کرے گا۔ یہ ایس بی آئی کریڈیٹ کارڈ کا استعمال کرکے BNPLخریداری کو اور زیادہ مہنگا بنا سکتا ہے۔
کریڈیٹ کارڈ کمپنی نے گاہکوں کو بھیجے ایک ای میل میں کہا ہے ۔ ڈئیر کارڈ ہولڈ، ہم آپ کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ 1 دسمبر 2021 سے سبھی مرچنٹ آوٹ لیٹ/ ویب سائٹ/ ایپس پر کیے گئے سبھی ای ایم آئی لین دین پر پروسسینگ فیس کے طور پر 99 روپے+ ٹیکس (جو لاگو ہوں گے) لئے جائیں گے۔ ہم آپ کا ہمارے ساتھ مسلسل بنے رہنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پروسیسنگ چارج کے بارے میں ملے گی معلومات یہ چارجس اُن ٹرانزکشنس پر لگیں گے، جنہیں کامیابی کے ساتھ EMI میں تبدیل کیا گیا ہوگا۔ یکم دسمبر سے پہلے کیے گئے کسی بھی لین دین کے ساتھ 1 دسمبر کے بعد ہونے والی ای ایم آئی بکنگ کو اس پروسیسنگ چارج سے چھوٹ دی جائے گی۔ ریٹیل آوٹلیٹس پر خریداری کرتے وقت کمپنی چارج سلپ (Charge Slip) کے ذریعے کارڈ ہولڈرس کو EMI لین دین پر پروسیسنگ چارج کی جانکاری دے گی۔ آن لائن ای ایم آئی لین دین (Online EMI transactions) کے لئے پیمنٹ پیج (Payment Page) پر پروسیسنگ چارج کی اطلاع دی جائے گی۔ آن لائن ای ایم آئی ٹرانزکشن کے لئے کمپنی پیمنٹ پیج پر پروسیسنگ چارج کے بارے میں جانکاری دے گی۔
ٹرانزکشن کینسل ہونے پر کیا فیس واپس ملے گی؟ ای ایم آئی ٹرانزکشن کینسل ہونے کی صورت میں پروسیسنگ فیس واپس کردی جائے گی۔ حالانکہ، پری کلوژر کی حالت میں اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔ ای ایم آئی میں کنورٹ ٹرانزکشن کے لئے ریوارڈ پوائنٹ (Reward Points) لاگو نہیں ہوں گے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔