ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندر ماڈل کے طور پر تیار ہوگا ایودھیا ریلوے اسٹیشن، ریلوے خرچ کرے گا 100 کروڑ!

بتادیں کہ وزارت ریل ایودھیا ریلوے اسٹیشن کو اس طریقے سے نئے لک میں تیار کروا رہا ہے جس سے کہ اس میں رام مندر کی جھلک نظر آئے۔

  • Share this:
رام مندر ماڈل کے طور پر تیار ہوگا ایودھیا ریلوے اسٹیشن، ریلوے خرچ کرے گا 100 کروڑ!
بتادیں کہ وزارت ریل ایودھیا ریلوے اسٹیشن کو اس طریقے سے نئے لک میں تیار کروا رہا ہے جس سے کہ اس میں رام مندر کی جھلک نظر آئے۔

انڈین ریلوے (Indian Railways) نے مسافروں کی سہولیت والی اسکیم کے تحت ایودھیا میں بننے جا رہے شری رام مندر کیلئے ایودھیا ریلوے اسٹیشن کو اور جدید اور دلکش بنانے کی بھی تیاری کی ہے۔ اس کیلئے پچاس کروڑ روپئے کی الگ سے فراہمی کی گئی ہے۔ شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل کا خیال ہے کہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل اسٹیشنوں کی ترقی کے تحت ایودھیا ریلوے اسٹیشن اور سرکولیٹنگ ایریا وغیرہ کی تعمیر نو پر 50 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس اسکیم کے لئے کل تخمینہ لاگت 100 کروڑ روپے ہے لیکن مالی سال 2021-22 میں اس پر 50 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔


بتادیں کہ وزارت ریل ایودھیا ریلوے اسٹیشن کو اس طریقے سے نئے لک میں تیار کروا رہا ہے جس سے کہ اس میں رام مندر کی جھلک نظر آئے۔ مرکزی حکومت اس پر بھی پوری طریقے سے توجہ دے رہی ہے کہ ملک کے ہر کونے سے ایودھیا میں ٹرینیں پہنچیں۔ ہر سال لاکھوں عقیدت مند ایودھیا پہنچتے ہیں۔ پی ایم مودی، وزارت داخلہ امت شار اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدیتیہ ناتھ ملک کے ہر شہری کا عقیدہ ایودھیا سے جڑے ہونے کو دیکھ کر ریلوے اسٹیشن اور جدید اور شاندار بنانے کی منشا رکھتے ہیں۔


ساتھ ہی گنگل نے بتایا کہ ریل بجٹ میں اس مرتبہ شمالی ریلوے کو سال 2021-22 کے لئے پرانے پروجیکٹ کے ساتھ۔ ساتھ نئی لائنوں کو بچھانے اور دوسرے حفاظتی کاموں کیلئے 15818.49 کروڑ روپئے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ گزشتہ بجٹ کے موازنے میں 4123.28 کروڑ یعنی 35 فیصدی مختص کیا گیا ہے۔


سال 2020-21 میں شمالی ریلوے کو 11695.21 کروڑ روپئے بجٹ کا مختص کیا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ ریلوے بجٹ میں اس مسافر سہولیات پر خاص دھیان دینے پر بل دیا گیا ہے۔ اس مالی سال میں شمالی ریلوے کو مسافروں کی سہولیات اور بڑھوتری کرنے کو لیکر 291.17 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ گزشتہ سال کے موازنے میں اکیس فیصدی زیادہ ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 10, 2021 05:52 PM IST