نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے فروری 2022 کیلئے بینک تعطیلات کی فہرست (Bank Holidays in February 2022) جاری کردی ہے۔ ایسے میں بہتر ہوگا کہ فروری کیلئے چھوڑے گئے کاموں کیلئے برانچ جانے سے پہلے آپ بینک کی چھٹیوں کی فہرست ضرور دیکھ لیں ۔ اس فہرست (Bank Holidays List) کے مطابق فروری 2022 میں بینک کل 12 دن بند رہیں گے ۔
فروری میں بینکوں کی کل 12 دنوں کی چھٹیوں (Bank Holidays in February) میں 4 چھٹیاں اتوار کی ہیں۔ ان میں سے کئی چھٹیاں لگاتار بھی پڑنے والی ہیں ۔ بتادیں کہ ملک بھر میں 12 دن بینک بند نہیں رہیں گے۔ آر بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی چھٹیوں کی فہرست کے مطابق یہ چھٹیاں الگ الگ ریاستوں میں ہیں ۔ یہ سبھی چھٹیاں تمام ریاستوں میں لاگو نہیں ہوں گی ۔ وہیں آر بی آئی کی گائیڈ لائنس کے مطابق اتوار کے علاوہ مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بھی بینک بند رہتے ہیں ۔
فروری 2022 میں Bank Holidaysآئیے جانتے ہیں کہ فروری 2022 میں کن ریاستوں میں بینک کب بند رہیں گے؟ اس لئے اگلے مہینے کی چھٹیوں کی فہرست کی بنیاد پر آپ اپنے بینک سے وابستہ کام نمٹا لیں ۔ تاکہ آپ بلا وجہ کی پریشانیوں سے بچ سکیں ۔
2 فروری : سونم لوسر (سکم میں بینک بند)
5 فروری : سرسوتی پوجا / وسنت پنچمی (ہریانہ، اوڈیشہ، پنجاب، مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں بینک بند)
6 فروری : اتوار
12 فروری : مہینے کا دوسرا سنیچر
13 فروری : اتوار
15 فروری : حضرت علی یوم پیدائش / لوئی ۔ نگائی ۔ نی (اتر پردیش اور منی پور میں بینک بند)
16 فروری : گرو رویداس جینتی (چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں بینک بند)
18 فروری : ڈول یاترا ( مغربی بنگال میں بینک بند)
19 فروری : چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی (مہاراشٹر میں بینک بند)
20 فروری : اتوار
26 فروری : مہینے کا چوتھا سنیچر
27 فروری : اتوار
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔