Bank Holidays In July 2022:ملک میں عام دنوں میں بینکوں (Banks) میں لاکھوں کروڑوں روپیوں کا مالی کام ہوتا ہے لیکن چھٹی کے دن یہ رُک جاتے ہیں۔ ہندوستان کی بڑی آبادی ابھی بھی بینک جاکر اپنے مالی کاموں کو پورا کرنے میں یقین رکھتی ہے اور کئی کام آن لائن نہیں ہوپاتے ہیں تو بینک کا رُخ کرنا ہی پڑتا ہے۔ حالانکہ آپ کو نیا مہینہ شروع ہونے سے پہلے جان لینا چاہیے کہ بینکوں میں چھٹیاں (Bank Holidays in July 2022) کس کس دن آرہی ہیں۔ جولائی کا مہینہ آنے والا ہے تو آپ کو یہاں اس میں بینک ہالی ڈے کی جانکاری دی جارہی ہے۔
ریزرو بینک نے جاری کی چھٹیوں کی فہرستجولائی 2022 کی چھٹیوں کی فہرست ریزرو بینک آف انڈیا نے جاری کردی ہے۔ اس کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 14 دن بینک بند رہنے والے ہیں۔ حالانکہ یہ یہ پورے ملک میں ایک دن کی تعطیلات نہیں ہوتی ہیں اور الگ الگ ریاستوں میں منائے جانے والے تہوار کے مطابق ان تعطیلات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ یہاں آپ جولائی کے آنے والے مہینے میں آنے والی مختلف تعطیلات کی فہرست جان سکتے ہیں۔
جولائی میں ملک کی الگ الگ ریاستوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرستیکم جولائی: کانگ ۔رتھ یاترا - بھونیشور-امپھال میں بینک بند
3 جولائی: اتوار (ہفتہ وار چھٹی)
5 جولائی: منگل – گرو ہرگوبند سنگھ جی کا یومِ پرکاش – جموں و کشمیر
7 جولائی: کھرچی پوجا - اگرتلہ میں بینک بند
9 جولائی: ہفتہ (مہینے کا دوسرا ہفتہ)، عیدالاضحیٰ
10 جولائی: اتوار (ہفتہ وار چھٹی)
11 جولائی: عیدالاضحیٰ - جموں اور سری نگر میں بینک بند
13 جولائی: بھانو جینتی- گنگٹوک میں بینک بند
14 جولائی: بین ڈیین کھلام - شیلانگ میں بینک بند
16 جولائی: ہریلا- دہرادون میں بینک بند
یہ بھی پڑھیں:
New Labour Laws: ملازمین سے متعلق نئے قوانین میں کیا ہوگا خاص؟ کام کے اوقات اور تنخواہ...؟
یہ بھی پڑھیں:
Fake SMS: بلامعاوضہ بجلی، ٹیلی کام بل کی ادائیگی کی پیکش پرمبنی پیغام، ہوسکتاہےجعلی!17 جولائی: اتوار (ہفتہ وار چھٹی)
23 جولائی: ہفتہ (مہینے کا چوتھا ہفتہ)
24 جولائی: اتوار (ہفتہ وار چھٹی)
31 جولائی: اتوار (ہفتہ وار چھٹی)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔