آر بی آئی نے جنوری کے لیے بینک چھٹیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کے مطابق، جنوری میں بینک 13 دن بند رہیں گے۔ حالانکہ، ان میں سے کچھ چھٹیاں صرف کچھ ریاستوں یا علاقوں میں ہوں گی۔
ان میں پانچ دن اتوار اور دو دن ہفتہ کی چھٹیاں ہوں گی۔ یکم جنوری کو اتوار ہے۔ دو جنوری کو میزورم میں 4-3 جنوری کو امپھال کے الگ الگ علاقوں میں بینک بند رہیں گے ۔8 جنوری کو اتوار اور 14 جنوری کو دوسرے ہفتے کی چھٹی ہے۔ 15 جنوری کو اتوار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
آخری ہفتہ میں ہوں گی زیادہ چھٹیاں 22 جنوری کو اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کچھ علاقوں کو چھوڑ کر بینک بند رہیں گے۔ 28 جنوری کو چوتھا ہفتہ اور 29 جنوری کو اتوار ہے۔ اس طرح سے اگلے سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں بینکوں کو دس سے زائد چھٹیاں رہیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔