உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کے نوجوان بشیر احمد بنے لوگوں کیلئے مشعل راہ، اپنی زمین میں کاشت کاری کے ذریعے دو ررجن افراد کو دیا روزگار

    بشیر کی یہ کاوش انتہائی نفع بخش ثابت ہوئی۔ وہ سبزی کی اس کاشت پر اچھی خاصی رقم کمارہےہیں ۔ بشیر احمد بھٹ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنے ہیں۔

    بشیر کی یہ کاوش انتہائی نفع بخش ثابت ہوئی۔ وہ سبزی کی اس کاشت پر اچھی خاصی رقم کمارہےہیں ۔ بشیر احمد بھٹ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنے ہیں۔

    بشیر کی یہ کاوش انتہائی نفع بخش ثابت ہوئی۔ وہ سبزی کی اس کاشت پر اچھی خاصی رقم کمارہےہیں ۔ بشیر احمد بھٹ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    سرینگر کے مضافات میں ملورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ بشیر احمد بھٹ نے اپنی بیس کنال اراضی پر مختلف قسم کے ہائبرڈ اور مقامی سبزی جن میں ٹماٹر، مرچ، شملہ مرچ،ساگ کے کئی اقسام، سکواش،مولی،شلجم،گاجر، بوتل گارڑ، خربوزہ، تربوزہ وغیرہ لگاکراپنا روزگار کمانے اور دوسروں کوبھی روزگار فراہم کرنے کی عمدہ مثال قائم کی۔ بشیر کی یہ کاوش انتہائی نفع بخش ثابت ہوئی۔ وہ سبزی کی اس کاشت پر اچھی خاصی رقم کمارہےہیں ۔ بشیر احمد بھٹ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنے ہیں۔ بشیر احمد بھٹ نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اس اراضی میں دھان کی فصل اگارہے تھے جب انہیں پتہ چلا کہ سرکار کی مختلف اسکیموں کے ذریعے سے وہ سبزی اگا کر کئی گنا نفع کما سکتے ہیں تو انہوں نے بیس کنال اراضی پر مختلف اقسام کی سبزیاں اگانا شروع کیا جس سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوا اور دیگر لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہوا ۔بشیر احمد اس وقت سبزیوں کو نہ صرف مقامی مارکیٹ میں بھیج رہاہے بلکہ دہلی اور لداخ کے قومی مارکیٹ کو بھی سپلائی کررہےہیں۔

    ملورہ میں بشیر احمد سبزیوں کی پیداوار سے نہ صرف وقاروعزت کے ساتھ اپناروزگار کمارہے ہیں بلکہ پندرہ افراد کو بھی روزگار فراہم کرتا ہے، بشیر کی پڑوسی خواتین بھی یہاں اپناروزگار کمارہی ہیں۔بشیر ان بے روزگار نوجوانوں کے لئے ایک مثال بن کر ابھرے ہیں جو سرکاری نوکریوں کے حصول کے لئے تگ ودو کرتے ہیں۔ بشیر نے نیوز18اردو کو بتایاکہ وہ اب کئی لوگوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں۔شبیر احمد نامی ایک مزدور نے کہاکہ کہ انہیں آج ایک ہی جگہ مزدوری حاصل ہوتی ہے۔وہ انتہائی خوش ہیں۔محکمہ ایگریکلچر کشمیر کے ڈائریکٹرچودھری اقبال نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بھٹ ایک محنتی کاشت کار ہیں انہیں اس پر انتہائی فخر ہے۔



    بشیر احمد بھٹ ایک محنت کش کاشت کار ہیں بشیر احمد نے محکمہ ایگریکلچر کی طرف سے تیار کردہ تازہ ترین ٹیکنالوجی اور اسکیموں کو اپناکر سبزیوں کی پیداوار کو کافی بڑھایا۔وہ کیمیکلز کا استعمال کئے بغیر سبزیوں کے تحفظ کے مختلف تراکیب کے ساتھ اچھی مہارت رکھتے ہیں۔ بشیر احمد نے محکمہ ایگریکلچر اور ضلع انتظامیہ سرینگر کے افسران اور حکام کی طرف سے رہنمائی کی پیروی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ بشیر کے اس کام کی خوب  سراہاناہوتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد اور محکمہ ایگریکلچر کشمیرکے ڈائریکٹر چودھری اقبال نے بشیر کے اس کام کی ستائش کی۔

    انہوں نے کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کوایسی ترکیب اپنانے کامشورہ دیا۔ محکمہ ایگریکلچر اورضلع انتظامیہ سرینگر بے روزگار نوجوانوں کو ہینڈ ہولڈ کرنے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت سرینگر ضلع میں ان کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوجوان کو ایسے اسکیموں کے ذریعے سے روزگار فراہم کیاجارہاہے تاکہ وہ اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ دوسرے نوجوان کوبھی روزگار فراہم کرسکیں۔سرکار کسانوں کی حمایت کے لئے ایک سازگار ماحولیاتی نظام پیدا کررہی ہے تاکہ کسان کو پائیدار بنیاد کے ساتھ ساتھ  زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: