ہوم » نیوز » معیشت

براڈ بینڈ انڈیا فورم نے جیو۔ فیس بک سودے کا کیا خیر مقدم، کہی یہ بڑی بات

بی آئی ایف نے کہا کہ اس کا ماننا ہے کہ فیس بک اور جیو کے مابین اس شراکت داری سے خاص طور پر 50 ملین سے زائد بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ، 100 ملین سے زائد کسانوں، تقریبا 30 ملین چھوٹے تاجروں اور ہندوستان بھر میں غیر رسمی شعبے میں لاکھوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

  • Share this:
براڈ بینڈ انڈیا فورم  نے جیو۔ فیس بک سودے کا کیا خیر مقدم، کہی یہ بڑی بات
سرماریہ کاری کے اس سلسلے آغاز فیس بک انک نے کیا تھا۔ جس نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد خریدنے کے لئے 43،574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے بعد ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور کے کے آر نے مل کر جیو میں 78،562 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ہندوستان میں ڈیجیٹل مواصلات سے متعلق سرکردہ تھنک ٹینک اور پالیسی فورم ، براڈ بینڈ انڈیا فورم نے حال ہی میں ہوئے جیو۔ فیس بک سودے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ فورم نے اسے ملک میں ڈیجیٹل خدمات کے شعبے کے لئے ایک بڑا مثبت قدم بتایا ہے۔ فورم نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا کووڈ۔ انیس کے قہر سے دوچار ہے اور اس کے نتیجہ میں دنیا کو معاشی خسارہ کا سامنا ہے، ایسے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ اس مشکل اور آزمائش کے وقت میں ڈیجیٹل شعبے کے خوشگوار مستقبل کا پتہ دیتا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں فیس بک (Facebook) نے ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں 9.99 فیصدی حصے داری 5.7 ارب ڈالر یعنی 43،574 کروڑ روپئے میں خریدی ہے جس سے اپنے کمرشیل لانچ کے تقریبا چار سال کے اندر جیو کی ویلیو بڑھ کر 65.95 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔


بی آئی ایف نے کہا کہ اس کا ماننا ہے کہ فیس بک اور جیو کے مابین اس شراکت داری سے خاص طور پر 50 ملین سے زائد بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ، 100 ملین سے زائد کسانوں، تقریبا 30 ملین چھوٹے تاجروں اور ہندوستان بھر میں غیر رسمی شعبے میں لاکھوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔




فیس بک نے گزشتہ بدھ کے روز اس سودے کا اعلان کیا تھا۔ فیس بک نے کہا تھا، 'یہ سرمایہ کاری ہندوستان سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے ہندوستان میں جو بڑی تبدیلیاں لائی ہیں اس سے ہم بھی پرجوش ہیں۔ چار سال سے بھی کم عرصے میں ریلائنس جیو نے 388 ملین سے زیادہ افراد کو آن لائن پلیٹ فارم پر لایا ہے۔ یہ جدت اور نئے کاروباری اداروں کو فروغ دے رہا ہے۔ لوگوں کو نئے طریقوں سے جوڑ رہا ہے۔ لہذا ، ہم جیو کے ذریعہ ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے پرعزم ہیں۔
 دراصل 2016 میں جیو کے آغاز کے بعد ریلائنس ملک کی واحد کمپنی بن کر ابھری ہے جو تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی مارکٹ میں امریکی ٹیک گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اہل ہے۔ ریلائنس نے موبائل ٹیلی کام سے لے کر ہوم براڈ بینڈ تک ہر کام میں ای کامرس کو بڑھایا ہے۔
First published: Apr 27, 2020 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading