اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PNB میں ایک اور لون فراڈ کا معاملہ آیا سامنے ، 2,060 کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی

    پنجاب نیشنل بینک میں ایک اور لون فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ لون فراڈ 2060 کروڑ روپے کا ہے ۔ بینک نے 15 مارچ کو IL&FS تمل ناڈو پاور کمپنی لمیٹڈ (ITPCL) کے این پی اے کھاتے میں 2060 کروڑ روپے کے فراڈ کی جانکاری دی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک میں ایک اور لون فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ لون فراڈ 2060 کروڑ روپے کا ہے ۔ بینک نے 15 مارچ کو IL&FS تمل ناڈو پاور کمپنی لمیٹڈ (ITPCL) کے این پی اے کھاتے میں 2060 کروڑ روپے کے فراڈ کی جانکاری دی ۔ بینک نے شیئر بازاروں کو بھی بھیجے اپنے اطلاع میں بتایا کہ بینک کی طرف سے کمپنی کے کھاتے میں 2060.14  کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی پائی جانے کی اطلاع آر بی آئی کو دی جارہی ہے ۔ بینک پہلے ہی مقررہ معیارات کے مطابق 824.06 کروڑ روپے کا بندوبست کرچکا ہے ۔ منگل کو پنجاب نیشنل بینک کے شیئر 2.45 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 35.90 روپے کے دام پر بند ہوئے ۔

      یہ بھی پڑھئے :  ڈاکٹر کفیل خان پر اکھیلیش یادو نے لگایا بڑا داو، یہاں سے بنایا ایس پی امیدوار

      تقریبا ایک ماہ پہلے پنجاب اینڈ سندھ بینک نے بھی فروری میں ITPCL کو 148 کروڑ روپے کے بقایہ کے ساتھ ایک فراڈ اکاونٹ اعلان کیا تھا ۔ بینک نے شیئر بازاروں کو بھیجے اطلاع میں کہا تھا کہ یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ IL&FS تمل ناڈو پاور کمپنی لمیٹیڈ کے این پی اے کھاتے کو فراڈ کے طور پر اعلان کیا جاتا ہے ، جس پر 148.86 کروڑ روپے کا بقایہ ہے ۔ آر بی آئی کو اس کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ سے اسد الدین اویسی متفق نہیں ، کہی یہ بڑی بات

      قرض میں ڈوبی کمپنی انفراسٹرکچر لیجنگ اینڈ فائنانشیل لمیٹیڈ (IL&FS) نے اپنے اینرجی پلیٹ فارم IEDCL کے تحت ITPCL کو ایک اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) کے طور پر شروع کیا تھا ، جس کا مقصد تمل ناڈو کے کڈلورو میں تھرمل پاور پلانٹ لگانا تھا ۔

      اپریل 2020 تک ITPCL پر لینڈرس کا 6,700 کروڑ روپے اور IL&FS گروپ کی کمپنیوں کا 900 کروڑ روپے کا بقایہ تھا ۔ IL&FS کی طرف سے نیشنل کمپنی لا ٹربیونل کو سونپے گئے ایک حلف نامہ میں یہ جانکاری دی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: