بینکوں میں 1 نومبر سے ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں، آپ کے پیسوں پر ہوگا سیدھا اثر!: جانیں یہاں

یکم نومبر سے بینک سے جڑیں کئی ایسی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں جو آپ کے پیسوں پر براہ راست طور پر اثر ڈالیں گی۔

Oct 31, 2019 10:59 AM IST | Updated on: Nov 02, 2019 09:50 AM IST
بینکوں  میں 1 نومبر سے ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں، آپ کے پیسوں پر ہوگا سیدھا اثر!: جانیں یہاں

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ یکم نومبر سے بینک سے جڑیں کئی ایسی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں جو آپ کے پیسوں پر براہ راست طور پر اثر ڈالیں گی۔ جہاں ایک طرف ایس بی آئی ڈپازٹ پر سود کی شرحیں بدل رہی ہیں تو وہیں کچھ ریاستوں میں سرکاری بینکوں کے کھلنے اور بند کرنے کا وقت بھی بدل رہا ہے۔ آئیے، آپ کو بتاتے ہیں کہ یکم نومبر سے بینک کیا کیا تبدیلی لا رہے ہیں۔

اگر آپ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کسٹمر ہیں تو یکم نومبر سے ڈپازٹ پر سود کی شرح بدلنے والی ہے۔ بینک کے اس فیصلے کا اثر 42 کروڑ گاہکوں پر ہو گا۔ ایس بی آئی کے نو اکتوبر کے اعلان کے مطابق، ایک لاکھ روپئے تک کے ڈپازٹ پر سود کی شرح 0.25 فیصدی گھٹا کر 3.25 فیصدی کر دی گئی ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کے ڈپازٹ پر سود کی شرح کو ریپو ریٹ سے جوڑا جا چکا ہے۔ حال میں یہ تین فیصدی ہے۔

Loading...

bank

مہاراشٹر میں بینکوں کا نیا ٹائم ٹیبل طئے ہو گیا ہے۔ اب یہاں سبھی بینک ایک ہی وقت پر کھلیں گے اور بند ہوں گے۔ بینکوں کا وقت صبح 10 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ہوتا ہے لیکن پیسوں کا لین دین دوپہر 03:30 بجے تک ہی ہوتا ہے۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر میں بینکوں کا نیا ٹائم ٹیبل بینکرس کمیٹی نے طئے کیا ہے جسے یکم نومبر سے نافذ کر دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ وزارت خزانہ نے بینکوں کے کام کاج کا وقت ایک جیسا ہی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے پہلے ایک ہی علاقے میں بینکوں کے کام کاج کا وقت ایک جیسا ہی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق، بینک صبح نو بجے کھلیں گے اور شام چار بجے تک کام کاج ہو گا۔ کچھ بینکوں کا وقت صبح نو بجے سے لے کر شام تین بجے تک ہو گا۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com