உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرکار نے دیا دیوالی کا بڑا تحفہ، اسمال سیونگ اسکیم پر شرح سود میں اضافہ

    سرکار نے دیا دیوالی کا بڑا تحفہ، اسمال سیونگ اسکیم پر شرح سود میں اضافہ ۔ فائل فوٹو

    سرکار نے دیا دیوالی کا بڑا تحفہ، اسمال سیونگ اسکیم پر شرح سود میں اضافہ ۔ فائل فوٹو

    سرکار نے اسمال سیونگ اسکیم کی شرح سود میں تبدیلی کی ہے ۔ موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں شرح سود بڑھائی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : سرکار نے اسمال سیونگ اسکیم کی شرح سود میں تبدیلی کی ہے ۔ موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں شرح سود بڑھائی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دو سال کے ٹائم ڈیپازٹ پر سود کی شرح کو ساڑھے فیصد سے بڑھا کر 5.7 فیصد کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح تین سال کے ٹائم ڈیپازٹ کی شرح کو ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھاکر 5.8 فیصد کردیا گیا ہے ۔ سرکار ہر تین مہینے پر سود کی شرحوں میں تبدیلی کرتی ہے ۔ اس مرتبہ بھی دیوالی سے پہلے لوگوں کو سرکار کی طرف سے تحفہ دیا گیا ہے ۔

      دراصل پہلے یہ اعلان ریزرو بینک کی ایم پی سی میٹنگ کے بعد کیا جاتا تھا، لیکن سرکار نے اس کا اعلان ایک دن پہلے ہی کردیا ہے ۔ ابھی ریزرو بینک کی ایم پی سی کی میٹنگ چل رہی ہے اور کل پالیسی ریٹس میں اضافہ کا اعلان ہوسکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ملازمین کو بڑا تحفہ، 78دنوں کی تنخواہ کے برابر ملے گا بونس، کابینہ نے دی منظوری


      نئے فیصلے کے مطابق سینئر سینٹیزن سیونگ اسکیم کی شرح سود کو بڑھا کر 7.6 فیصد کردیا ہے ۔ پہلے یہ شرح 7.4 فیصد ہوتی تھی ۔ اسی طرح منتھلی انکم اکاونٹ اسکیم کی شرح کو 6.7 فیصد کردیا گیا ہے ۔ پہلے یہ شرحد 6.6 فیصد ہوا کرتی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: RBI کی مونیٹری پالیسی کا جائزہ اجلاس آج، چوتھی مرتبہ بھی بڑھ سکتا ہے ریپو ریٹ


      سرکار نے اکتوبر ۔ دسمبر سہ ماہی کیلئے شرحوں میں اضافہ کیا ہے ۔ ابھی تک ستمبر سہ ماہی کی شرحیں چل رہی تھیں، لیکن سرکار کو بانڈ ییلڈ سے موٹی کمائی ہوئی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ دسمبر سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں کی شرحیں بڑھیں گی ۔

      جمعرات کو سرکار نے دو سال کی اسکیم پر سود کی شرح 5.7 فیصد کی ہے جبکہ تین سال کی اسکیم کیلئے سود کی شرھ 5.8 فیصد ہوگئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: