Big News: مودی سرکار کا بڑا فیصلہ، ایکسائز ڈیوٹی گھٹائی، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے ہوگا سستا
Big News: مودی سرکار کا بڑا فیصلہ، ایکسائز ڈیوٹی گھٹائی، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے ہوگا سستا
مرکزی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے کافی سرگرم ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔
نئی دہلی : مرکزی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے کافی سرگرم ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ سیتا رمن نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوگی ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم پردھان منتری اجولا یوجنا کے 9 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی گیس سلنڈر (12 سلنڈر تک) کی سبسڈی دیں گے۔ اس سے ہماری ماؤں اور بہنوں کو مدد ملے گی۔
We are reducing the Central excise duty on Petrol by Rs 8 per litre and on Diesel by Rs 6 per litre. This will reduce the price of petrol by Rs 9.5 per litre and of Diesel by Rs 7 per litre: Union Finance Minister Nirmala Sitharaman
گزشتہ ماہ یعنی اپریل میں ملک میں خوردہ افراط زر کی شرح 7.79 فیصد کی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ خوردہ مہنگائی کے اعداد و شمار میں یہ اضافہ کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایسے پتہ کرسکتے ہیں پٹرول اور ڈیزل نے تازہ دام
آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ کی قیمت بھی جان سکتے ہیں ۔ انڈین آئل کے صارفین RSP لکھ کر 9224992249 پر اور BPCL صارف RSP لکھ کر 9223112222 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ HPCL صارفین HPPrice لکھ کر 9222201122 پر ایس ایم ایس بھیج کر قیمت جان سکتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔