مہنگائی سے راحت، مدر ڈیری نے سستا کیا کھانے کا تیل، 20 روپے فی لیٹر تک کم کئے دام
مہنگائی سے راحت، مدر ڈیری نے سستا کیا کھانے کا تیل، 20 روپے فی لیٹر تک کم کئے دام۔ علامتی تصویر ۔
Edible Oil Price: کمپنی نے یہ قدم عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کے درمیان اٹھایا ہے۔ نئی ایم آر پی کے ساتھ دھارا آئل اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔
نئی دہلی: بڑھتی مہنگائی کے دور میں عوام کیلئے اچھی خبر ہے۔ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے اہم دودھ سپلائر مدر ڈیری نے مہنگائی کے ساتھ تھوڑی راحت دی ہے۔ دراصل مدر ڈیری نے دھارا برانڈ کے تحت بکنے والے اپنے کھانے کے تیلوں کا ایم آر پی 15 سے 20 روپے فی لیٹر کم کردیا ہے۔ داموں میں کٹوتی فوری اثر سے لاگو ہوگئی ہے ۔
کمپنی نے یہ قدم عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کے درمیان اٹھایا ہے۔ نئی ایم آر پی کے ساتھ دھارا آئل اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔ وزارت خوراک نے خوردنی تیل کی صنعت کی باڈی سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کو کوکنگ آئل کی قیمت کم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
مدر ڈیری کے ایک ترجمان نے کہا کہ دھارا خوردنی تیل کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی مختلف اقسام جیسے سویا بین تیل، رائس بران آئل ، سورج مکھی تیل اور مونگ پھلی تیل میں کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد دھارا ریفائنڈ سویا بین آئل (ایک لیٹر پیک) کی قیمت 170 روپے سے کم ہو کر 150 روپے پر آگئی ہے۔ دھارا ریفائنڈ رائس بران کی قیمت 190 روپے سے کم ہو کر 170 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وہیں دھارا ریفائنڈ سورج مکھی تیل کی قیمت 175 روپے سے کم ہو کر 160 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح مونگ پھلی تیل کی قیمت 255 روپے سے کم کر کے 240 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔