உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    RBI repo rate: ای ایم آئی بڑھ جائے گی آپ کی، لگاتار دوسرے مہینے انٹریسٹ ریٹ بڑھنے کا اثر

    RBI repo rate: ای ایم آئی بڑھ جائے گی آپ کی، لگاتار دوسرے مہینے انٹریسٹ ریٹ بڑھنے کا اثر ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    RBI repo rate: ای ایم آئی بڑھ جائے گی آپ کی، لگاتار دوسرے مہینے انٹریسٹ ریٹ بڑھنے کا اثر ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    EMI will increase: آپ کی ای ایم آئی بڑھنے جارہی ہے ۔ آر بی آئی نے بدھ کو انٹریسٹ ریٹ آدھا فیصدی بڑھا دیا ہے ۔ آر بی آئی گورنر شکتی داس نے اس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریپوریٹ کو 4.40 فیصدی سے بڑھا کر 4.90 فیصدی کردیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آپ کی ای ایم آئی بڑھنے جارہی ہے ۔ آر بی آئی نے بدھ کو انٹریسٹ ریٹ آدھا فیصدی بڑھا دیا ہے ۔ آر بی آئی گورنر شکتی داس نے اس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریپوریٹ کو 4.40  فیصدی سے بڑھا کر 4.90  فیصدی کردیا گیا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی ای ایم آئی بڑھنے جارہی ہے ۔ پچھلے مہینے چار مئی کو آر بی آئی نے ریپوریٹ 0.40 فیصد بڑھایا تھا ۔ اس کے بعد بینکوں نے فورا لون پر انٹریسٹ ریٹ بڑھانے کا اعلان کردیا تھا ۔

      لگاتار دوسرے مہینے اضافے کے بعد ریپوریٹ بڑھ کر 4.90 فیصدی ہوگیا ہے ۔ چار مئی سے پہلے یہ چار فیصدی تھی ۔ یہ دو سال سے زیادہ وقت سے اس لیول پر برقرار تھا ، جس کی وجہ سے بینک بہت کم انٹریسٹ ریٹ پر لون دے رہے تھے ۔ ہوم لون کا انٹریسٹ ریٹ کئی سال کی نچلی سطح پر آگیا تھا ۔ کار لون کا انٹریسٹ بھی بہت کم تھا، لیکن اب سستے لون کا دور ختم ہوتا نظر آرہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : الیکٹرک وہیکلوں کے’حل‘ کیلئے ایم جی موٹر، کیسٹرول نے جیو۔ بی پی سے ملایا ہاتھ


      آر بی آئی کے بدھ کو ریپو ریٹ بڑھا دینے سے کر گھر خریدنے کا منصوبہ بنارہے لوگوں کی مشکلات بڑھ جائے گی ۔ اب انہیں بینک سے زیادہ انٹریسٹ پر لون ملے گا۔ اس سے ان کی ای ایم آئی بھی زیادہ ہوگی ۔ تقریبا دو سالوں تک کورونا وبا کی وجہ سے گھروں کی فروخت سست تھی، دھیرے دھیرے یہ فروخت رفتار پکڑ رہ تھی، لیکن لون مہنگا ہوجانے سے فروخت پر اثر پڑے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ٹماٹر کی قیمت ایک سال میں دوگنی سے بڑھ گئی، آلو بھی ہوا مہنگا!


      ریپو ریٹ بڑھ کر 4.90 فیصدی ہوجانے سے ان لوگوں کی ای ایم آئی بھی بڑھ جائے گی، جنہوں نے پہلے سے بینکوں سے ہوم لون لیا ہوا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر بینک فلوٹنگ انٹریسٹ ریٹ پر ہوم لون دیتے ہیں ۔ فلوٹنگ انٹریسٹ ریٹ کا مطلب ہے کہ جب ریپو ریٹ بڑھے گا تو آپ کی ای ایم آئی بڑھے گی اور اسی طرح جب ریپوریٹ میں کمی آئی تھی تو آپ کی ای ایم آئی کم ہوگی ۔

      پچھلے کچھ وقت سے زیادہ تر بینک صارفین کو فلوٹنگ ریٹ پر لون دینے پر زور دے رہے ہیں ۔ اس سے انہیں اپنا مارجن بنائے رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ حالانکہ انٹریسٹ ریٹ کم ہونے کی صورت میں صارفین کیلئے فکسڈ ریٹ پر ہوم لون لینا یا دوسرے لون لینا فائدہ مند ہوتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: