India GDP: پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح سے بڑھی ملک کی جی ڈی پی، لیکن اندازوں سے کم رہا اعداد و شمار
India GDP: پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح سے بڑھی ملک کی جی ڈی پی، لیکن اندازوں سے کم رہا اعداد و شمار
India GDP: حکومت ہند نے بدھ 31 اگست کو موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل ۔ جون 2022) کے جی ڈی پی ( گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ) کے اعداد و شمار جاری کئے ۔ سرکار نے بتایا کہ جون سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ 13.5 فیصد رہی ۔
نئی دہلی : حکومت ہند نے بدھ 31 اگست کو موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل ۔ جون 2022) کے جی ڈی پی ( گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ) کے اعداد و شمار جاری کئے ۔ سرکار نے بتایا کہ جون سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ 13.5 فیصد رہی ۔ پچھلے مالی سال کی اس سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ 20.1 فیصد رہی تھی، لیکن اس میں لو بیس کا بڑا ہاتھ تھا ۔ دراصل مالی سال 2020 ۔ 21 کی پہلی سہ ماہی میں کووڈ لاک ڈان کی وجہ سے معیشت میں 23.8 فیصد کی گراوٹ آئی تھی ۔
وہیں پچھلے مالی سال کی آخری سہ ماہی (دسمبر ۔ مارچ) میں جی ڈی پی کی گروتھ صرف چار اعشایہ ایک فیصدی تھی ۔ جون سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ بڑھنے کی وجہ لو بیس کے ساتھ ہی اقتصادی سرگرمیوں میں آئی تیزی ہے ۔
ریٹنگ ایجنسی اکرا نے جی ڈی پی میں تیرہ فیصد کی شرح سے گروتھ کا اندازہ لگایا تھا ۔ وہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں پندرہ اعشاریہ سات فیصد گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا ۔ جبکہ آر بی آئی نے اس ماہ کی شروعات میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ تقریبا سولہ اعشاریہ دو فیصد رہ سکتی ہے ۔
وہیں منی کنٹرول نے ڈی جی پی گروتھ کے تخمینہ کو لے کر ایک پول کرایا تھا۔ اس پول میں 15 ماہرین اقتصادیات نے حصہ لیا تھا ۔ ان کا ماننا تھا کہ جون سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ 15 فیصد رہے گی، لیکن آج جی ڈی پی گروتھ کے اعداد و شمار ماہرین اقتصادیات کے اندازوں سے کم ہیں ۔
علاوہ ازیں حکومت نے بدھ کو کور سیکٹر کے آوٹ پٹ کو لے کر بھی اعداد و شمار جاری کئے ۔ ملک کے کور سیکٹر کا آوٹ پٹ جولائی میں دھیما ہوکر 4.5 فیصد پر آگیا ، جو ایک سال پہلے اسی مہینے میں 9.9 فیصد تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔