اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Budget 2023 سے پہلے بڑی راحت، مہنگائی نہیں بگاڑے گی آپ کا بجٹ! آئی ایم ایف کی رپورٹ سے عام آدمی کو راحت

    Budget 2023 سے پہلے بڑی راحت، مہنگائی نہیں بگاڑے گی آپ کا بجٹ! آئی ایم ایف کی رپورٹ سے عام آدمی کو راحت ۔ علامتی تصویر ۔

    Budget 2023 سے پہلے بڑی راحت، مہنگائی نہیں بگاڑے گی آپ کا بجٹ! آئی ایم ایف کی رپورٹ سے عام آدمی کو راحت ۔ علامتی تصویر ۔

    ہندوستان میں افراط زر کی شرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے 6.8 فیصد سے کم ہو کر اگلے مالی سال میں 5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ 2024 میں اس کے مزید کم ہوکر 4 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کو یہ اندازہ لگایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مہنگائی کے محاذ پر ملک کے عام آدمی کو آنے والے دنوں میں مزید راحت مل سکتی ہے، کیونکہ مہنگائی میں کمی آنے کی امید ہے۔ ہندوستان میں افراط زر کی شرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے 6.8 فیصد سے کم ہو کر اگلے مالی سال میں 5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ 2024 میں اس کے مزید کم ہوکر 4 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کو یہ اندازہ لگایا ہے۔

      آئی ایم ایف کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈینیل لیہ نے کہا : "دیگر ممالک کی طرح ہی ہندوستان میں بھی افراط زر کی شرح کے 2022 کی سطح 6.8 فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 5 فیصد پر آنے کا اندازہ ہے۔" 2024 میں یہ مزید کم ہو کر 4 فیصد تک آ سکتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ جزوی طور پر مرکزی بینک کے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

      آئی ایم ایف نے منگل کو 'ورلڈ اکنامک آؤٹ لک' پر ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔ اس کے مطابق تقریباً 84 فیصد ممالک میں 2022 کے مقابلے 2023 میں کنزومر پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر میں کمی آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی افراط زر 2022 کے 8.8 فیصد (سالانہ اوسط) سے کم ہو کر 2023 میں 6.6 فیصد اور 2024 میں 4.3 فیصد پر آجائے گی۔ وبا سے پہلے کے دور (2017-19) میں یہ تقریباً 3.5 فیصد تھی۔

      افراط زر میں متوقع کمی جزوی طور پر کمزور عالمی ڈیمانڈ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں اور غیر ایندھن چیزوں کی قیمتوں میں کمی پر مبنی ہے ۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مالیاتی سختی کا اثر ہو رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: کرناٹک ہائی کورٹ کی وارننگ، کہا: چیف سکریٹری دو ہفتوں میں لاگو کرائیں حکم ورنہ....


      یہ بھی پڑھئے: آسام رام باپو کو ششیہ کی آبروریزی کیس میں عمر قید کی سزا



       

      آئی ایم ایف نے کہا کہ بنیادی افراط زر 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں 6.9 فیصد کی سطح سے سالانہ بنیاد پر 2023 کی چوتھی سہ ماہی تک 4.5 فیصد تک آجائے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: