LIC Listing : بازار میں نو فیصد ڈسکاونٹ پر لسٹیڈ ہوا ایل آئی سی، سرمایہ کاروں کو پہلے دن ہی لگا جھٹکا، اب کیا کریں
LIC Listing : بازار میں نو فیصد ڈسکاونٹ پر لسٹیڈ ہوا ایل آئی سی، سرمایہ کاروں کو پہلے دن ہی لگا جھٹکا، اب کیا کریں
LIC Listing : ملک کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی بھارتیہ جیون بیما نگم آج منگل کو شیئر بازار میں لسٹیڈ ہوگئی ۔ کمپنی کے اسٹاکس آج اپنے آفر پرائس بینڈ سے نو فیصد کی چھوٹ پر لسٹ ہوئے ہیں ، جس مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کو پہلے ہی دن جھٹکا لگا ہے ۔
نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی بھارتیہ جیون بیما نگم آج منگل کو شیئر بازار میں لسٹیڈ ہوگئی ۔ کمپنی کے اسٹاکس آج اپنے آفر پرائس بینڈ سے نو فیصد کی چھوٹ پر لسٹ ہوئے ہیں ، جس مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کو پہلے ہی دن جھٹکا لگا ہے ۔ ایل آئی سی نے بڑے انتظامات کے بعد چار مئی کو ریٹیل سرمایہ کاروں کے لئے اپنا آئی پی او اتارا تھا ۔ کمپنی کی مضبوط برانڈنگ اور بازار حصہ داری کو دیکھتے ہوئے آئی پی او کے سبھی سیگمینٹ کو جم کر بولیاں ملی تھیں ۔ تب کمپنی کے شیئروں کا بیس پرائس بینڈ 949 روپے فی شیئر رکھا گیا تھا ۔ آج این ایس ای پر نو فیصد کی چھوٹ یعنی 865 روپے کے دام پر شیئروں نے ٹرینڈنگ شروع کی ۔ یعنی سرمایہ کاروں کو فی شیئر تقریبا 84 روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
ایل آئی سی کے شیئر آج بازار کے دونوں ایکسچینج پر لسٹ ہوئے ۔ این ایس ای پر اس کی لسٹنگ ۔۔۔ فیصد گراوٹ یعنی 77 روپے کے نقصان پر ہوئی اور 872 روپے کی قیمت مقرر ہوئی ۔ بی ایس ای پر ایل آئی سی کے شیئر 867 روپے کے دام پر لسٹ ہوئے جس میں تقریبا 9 فیصد کا نقصان دکھا ۔ اس سے پہلے سرمایہ کاروں نے کمپنی کے شیئر 949 روپے کے اپر بینڈ پر خریدے تھے ۔
کمپنی نے ریٹیل سرمایہ کاروں اور اپنے ملازمین کو فی شیئر 45 روپے کی چھوٹ دی تھی جبکہ ایل آئی سی کے پالیسی ہولڈروں کو فی شیئر 60 روپے کی چھوٹ دی گئی تھی ۔ اس لحاظ سے آج لسٹیڈ ہونے کے بعد اس کٹیگری کے سرمایہ کاروں کو نقصان بھی کم ہوا ہے ۔
پالیسی ہولڈروں کو جہاں فی شیئر صرف 24 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، وہیں ریٹیل سرمایہ کاروں اور ایل آئی سی کے ملازمین کو فی شیئر 39 روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔