ممتا بنرجی کا اہم اعلان: نئے سال پر ملے گا اساتذہ کو یہ تحفہ، بڑھے گی تنخواہ بھی

نیا سال آنے میں ابھی وقت ہے لیکن اس ریاست کے اساتذہ کیلئے نئے سال کا تحفہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اگلے سال 1 جنوری 2020 سے ریاست میں یو جی سی کی نظر ثانی شدہ پے اسکیل نافذ ہو جائے گی۔

Nov 06, 2019 03:19 PM IST | Updated on: Nov 06, 2019 05:47 PM IST
ممتا بنرجی کا اہم اعلان: نئے سال پر ملے گا اساتذہ کو یہ تحفہ، بڑھے گی تنخواہ بھی

نیا سال آنے میں ابھی وقت ہے لیکن اس ریاست کے اساتذہ کیلئے نئے سال کا تحفہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اگلے سال 1 جنوری 2020 سے ریاست میں یو جی سی کی نظر ثانی شدہ پے اسکیل نافذ ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اساتذہ کی تنخواہ میں 7ویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہ میں اضافہ ہونے کے ساتھ انہیں دیگر سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو سبھی سرکاری امداد یافتہ کالجوں اور یونیورسٹیز میں پڑھانے والے ٹیچرس کیلئے یہ اہم اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت سبھی اساتذہ کو ایک بہتر تنخواہ پیکیج ملے گا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نظر ثانی شدہ یو جی سی پے اسکیل کو 1 جنوری 2020 سے نافذ کرے گی۔

Loading...

کچھ اساتذہ خوش ہیں اور کچھ ناراض۔۔

اس اعلان سے جہاں ایک جانب بہت سے اساتذہ خوش ہیں تو وہیں دوسری طرف کچھ اساتذہ ایسے بھی ہیں جنہیں حکومت کے اس فیصلے سے اعتراض ہے۔ اساتذہ کی ایک تنظیم نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس مہینے کے آخر میں کام بند کرنے کی بات کہی ہے۔

ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے نافذ ہونے کے بعد اساتذہ کی تنخواہ میں 4 سال (2016 سے2019) کیلئے 3 فیصد کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پارٹ ٹائم اساتذہ کی تنخواہ میں بھی 5000 روپئے کا اضافہ ہوگا۔

Loading...