جموں۔کشمیر کے لئے حکومت کا میگا پلان، جلد شروع ہوگی پٹرول۔ڈیزل کی ہوم ڈلیوری

جموں۔کشمیر میں رہنے والے لوگوں کیلئے بھی پٹرول۔ ڈیزل کی ہوم ڈلیوری کرنے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ سی این بی سی آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، پٹرولیم کے وزیر کی ہدایت پر تیل کمپنیوں نے باقی ریاستوں کت طرز پر جموں۔کشمیر کو دیکھتے ہوئے پمپ ڈیلرس اور ایل پی جی ڈسٹریبیوشن کیلئے بھی میگا پلان تیار کیا گیا ہے۔

Oct 09, 2019 07:26 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 08:34 PM IST
جموں۔کشمیر کے لئے حکومت کا میگا پلان، جلد شروع ہوگی پٹرول۔ڈیزل کی ہوم ڈلیوری

علامتی تصویر

جموں۔کشمیر میں رہنے والے لوگوں کیلئے بھی پٹرول۔ ڈیزل کی ہوم ڈلیوری کرنے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ سی این بی سی آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، پٹرولیم کے وزیر کی ہدایت پر تیل کمپنیوں نے باقی ریاستوں کت طرز پر جموں۔کشمیر کو دیکھتے ہوئے پمپ ڈیلرس اور ایل پی جی ڈسٹریبیوشن کیلئے بھی میگا پلان تیار کیا گیا ہے۔

گیس سلیںڈر سپلائی کیلئے بھی بنایا بڑا پلان: جموں۔کشمیر کیلئے حکومت کا میگا پلان تیار ہے۔ تیل کمپنیوں کے میگا پلان میں جموں۔کشمیر کو اہمیت ملے گی۔

جموں۔کشمیر کے کنزیومر کیلئے بڑے شہروں کے طرز پر طے شدہ وقت میں ایل پی جی سلینڈر پہنچانے کا بھی منصوبہ ہے۔

فی الحال ڈیزل کی ہوم ڈلیوری کی منظوری ملی ہے۔ ہوم ڈلیوری پلان کے تحت کم از کم 200 لیٹر ڈیزل کی ڈلیوری ہوتی ہے۔

Loading...

اب کیا ہوگا: تیل کمپنیوں کو تین نئے ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پٹرولیم کے وزیر نے ریاستی حکومت سے نئے باٹ لنگ پلانٹ کیلئے زمین مانگی ہے۔ جموں۔کشمیر میں اگلے تین مہینے میں 100 فیصدی ایل پی جی کنیکشن کا منصوبہ ہے۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرس کی تعداد بڑھانے کے احکام دئے گئے ہیں۔

Loading...