உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اب شادی شدہ بیٹیوں کو بھی ملیں گی متوفی تحفظ کوٹہ سے سرکاری نوکری

    اب متوفی تحفظ کوٹے سے شادی شدہ بیٹیاں بھی سرکاری ملازمتوں کی حقدار ہوں گی۔

    اب متوفی تحفظ کوٹے سے شادی شدہ بیٹیاں بھی سرکاری ملازمتوں کی حقدار ہوں گی۔

    اب متوفی تحفظ کوٹے سے شادی شدہ بیٹیاں بھی سرکاری ملازمتوں کی حقدار ہوں گی۔

    • Share this:
      لکھنؤ۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت (Yogi Government) نے بیٹیوں کے حق میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب متوفی تحفظ کوٹے سے شادی شدہ بیٹیاں بھی سرکاری ملازمتوں کی حقدار ہوں گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بدھ کے روز کابینہ بائے سرکولیشن اس تجویز کو منظوری دے دی۔ بتاتے چلیں کہ اب تک بیٹوں، شادی شدہ بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کو رحم compassionate کی بنیاد پر متوفی تحفظ کوٹے کے تحت ملازمتیں دینے کا نظام تھا۔ شادی شدہ بیٹیوں کے لیے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے وہ متوفی کے زیر کفالت کوٹے پر compassionate کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل نہیں کر سکیں۔ کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے جن میں اکلوتی شادی شدہ بیٹی ہونے کی وجہ سے خاندانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ جاتا تھا۔

      عدالت تک پہنچے اس طرح کے معاملے
      اس طرح کے کیس عدالت تک بھی پہنچیں۔ جس کے بعد وزیر اعلی نے معاملے پر غور کیا اور پرانے انتظامات میں ترمیم کرنے پر رضامندی بنی افراد خاندان کی فہرست میں میں شادی شدہ بیٹیوں کوشامل کیاگیاہے۔ اس کی بنیاد پر پرسنل ڈپارٹمنٹ (Personnel Department) نے اتر پردیش سروس میں متوفی سرکاری ملازمین پرانحصار کرنے والے dependents of government servants (بارہویں ترمیم) رولز-2021 کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجا تھا۔
      ان تجاویز کو بھی مل گئی یوپی کابینہ میں منظوری
      یوپی حکومت نے اس بار کے کرشنگ سیزن 2021-22 (crushing season 2021-22) کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے گنے کی قیمت میں اضافے کے اعلان کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ شوگر کین ڈیولپمنٹ اینڈ شوگر انڈسٹری (Department of Sugarcane Development and Sugar Industr) کی جانب سے تیار کردہ تجویز کو کابینہ نے بائی سرکولیشن کی منظوری دی۔ یوپی حکومت مارچ 2022 تک اہل گھرانوں اور انتیودیا کارڈ ہولڈروں کو مفت راشن دے گی۔ راشن کے ساتھ ایک کلو گرام چنا، ایک لیٹر خام تیل اور ایک کلو آئوڈائزڈ نمک بھی دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کابینہ بائے سرکولیشن کے ذریعے لیا گیا ہے۔ یوگی حکومت نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں دیا گیا وعدہ پورا کیا ہے۔

      رجسٹرڈ ایڈووکیٹ کو اب پانچ لاکھ روپے ایک مشت مل سکیں گے۔ کابینہ نے محکمہ انصاف کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت یوپی ایڈوکیٹس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 1974 کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے متعلق آرڈیننس جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: