உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وہاٹس ایپ سے پیمنٹ کرنا ہوا آسان ، چیٹ کمپوزر باکس میں آیا روپے کا سمبل

    وہاٹس ایپ سے پیمنٹ کرنا ہوا آسان ، چیٹ کمپوزر باکس میں آیا روپے کا سمبل

    وہاٹس ایپ سے پیمنٹ کرنا ہوا آسان ، چیٹ کمپوزر باکس میں آیا روپے کا سمبل

    کمپنی نے جمعرات کو ہندوستانی یوزرس کیلئے اپنے چیٹ کمپوزر میں روپے کے سمبل کو پیش کیا ہے ۔ کمپنی نے گلوبل فنٹیک فیسٹول 2021 میں یہ اعلان کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : انسٹینٹ میسجنگ ایپ وہائٹس کے ذریعہ اب پیمنٹ کرنا آسان ہوجائے گا ۔ دراصل کمپنی نے جمعرات کو ہندوستانی یوزرس کیلئے اپنے چیٹ کمپوزر میں روپے کے سمبل کو پیش کیا ہے ۔ کمپنی نے گلوبل فنٹیک فیسٹول 2021 میں یہ اعلان کیا ۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کمپوزر میں کیمرہ آئیکن اب ہندوستان میں دو کروڑ سے زیادہ اسٹورس پر ادائیگی کرنے کیلئے کسی بھی کیو آر کوڈ کو اسکین کرسکتا ہے ۔

      فیس بک کی ملیکت والے وہاٹس ایپ کو گزشتہ سال نومبر میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس یعنی یو پی آئی سروس کو مرحلہ وار طریقہ سے لائیو کرنے کیلئے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا یعنی این پی سی آئی سے منظوری ملی تھی ۔

      ان دونوں اپ ڈیٹس کے بعد وہاٹس ایپ پر ادائیگی کرنی آسان ہوگئی ہے کیونکہ یوزرس اب چیٹ کمپوزر کے اندر دو آئیکانک سمبل ( روپے سمبل اور کیمرہ آئیکن) کا استعمال کرکے پیسے بھیج سکتے ہیں ۔ روپے کا سمبل شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی پورے ہندوستان میں یوزرس کیلئے دستیاب ہوگا ۔

      کیا ہے یو پی آئی پیمنٹ سروس

      یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس ( یو پی آئی ) ایک ریئل ٹائم پیمنٹ سسٹم ہے ، جو موبائل ایپ کے ذریعہ سے بینک اکاونٹ میں پیسے فورا ٹرانسفر کرسکتا ہے ۔ یو پی آئی کے ذریعہ سے آپ ایک بینک اکاونٹ کو کئی یو پی آئی ایپس سے لنک کرسکتے ہیں ۔ وہیں کئی بینک اکاونٹس کو ایک یو پی آئی ایپ کے ذریعہ آپریٹ کرسکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: